سعودی وزارت ثقافت کے زیر اہتمام "عربی دیواری خطاطی" کی سرگرمی کا آغاز کل جمعرات کی شام 'ریاض پارک کمپلیکس' میں ہوا۔ اس سرگرمی کا انعقاد وزارت ثقافت کی جانب سے 2021ء کو عربی خطاطی کے سال کے طور پر منانے کے سلسلے میں کیا جا رہا ہے۔
عربی دیواری خطاطی کی سرگرمی تین روز جاری رہے گی۔ اس دوران میں دو رخوں پر دیواری فن پارہ بنایا جائے گا۔ ان کی چوڑائی 88 میٹر اور اونچائی 3 میٹر ہو گی۔ فن پارے کی تیاری میں آٹھ مرد اور خواتین فن کار شریک ہیں۔ ان کے نام نورة بن سعيدان، نورة بن غشيان، راشد المتيعب، نوف العبدالكريم، سعدية ابراهيم جمال، دعد الدهامی، عبدالكريم خونجة اور حنتوش ہیں۔
عربی دیواری خطاطی ان متعدد سرگرمیوں میں سے ایک ہے جو وزارت ثقافت کی جانب سے "عربی خطاطی کے سال" کے تحت منعقد کی جا رہی ہیں۔ یہ دراصل "معیار زندگی پروگرام" کے ضمن میں ہے جو سعودی ویژن 2030ء کا حصہ ہے۔
سعودی وزارت ثقافت نے گذشتہ برس 'عربی خطاطی' کا سال منانے کا آغاز کیا تھا۔ بعد ازاں اس میں ایک ضافی سال کی توسیع کر دی گئی۔ اس منصوبے کا مقصد عربی خطاطی کو عرب ثقافت کی علامت کے طور پر نمایاں کر کے پیش کرنا ہے جو عرب تہذیب و تمدن کی تاریخ میں ایک بنیادی ثقافتی عنصر رہی ہے۔
-
ماحول دوست توانائی کے میدان میں سعودی عرب کی پانچ درجے آگے
عالمی اقتصادی فورم کی جانب سے گذشتہ روز جاری کی جانے والی 'مؤثر انرجی تبدیلی' کی رپورٹ 2021 کے تحت سعودی عرب ماحول دوست توانائی کی منتقلی میں پانچ ... مشرق وسطی -
سعودی عرب: الجوازات کے زیر انتطام 365 خواتین سپاہی فارغ التحصیل
سعود عرب میں محکمہ پاسپورٹ (الجوازات) کے زیر انتظام 365 خواتین سپاہیوں کی گریجویشن تقریب کا انعقاد ہوا۔ الجوازات انسٹی ٹیوٹ کے خواتین تربیتی مرکز میں ... بين الاقوامى -
سعودی عرب کی 192 ممالک کے ساتھ 'یوم الارض' سرگرمیوں میں شرکت
سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز کی طرف سے ملک کی تعمیر وترقی اور وسیع تر اصلاحات کے پروگرام وژن 2030 کے اہداف میں ماحولیاتی ... بين الاقوامى