حرم مکی میں عبادت اور حرمین شریفین کی خدمت ہرمسلمان کی خواہش ہے۔ یہی وجہ ہے کہ مسلمان دنیاوی عہدے اور منصب سے ماورا ہو کرحرمین میں اللہ سے لو لگاتے ہیں۔ بعض لوگ حرمین شریفین کی صفائی کے عمل میں حصہ لینے کو بھی اپنے لیے باعث اعزاز سمجھتے ہیں۔
ایسا ہی ایک تازہ واقعہ ملائیشیا کے وزیر برائے عالمی تجارت صنعت محمد علی کا ہے جنہیں حال ہی میں مسجد حرام میں بارش کے پانی سے مسجد کے فرش کو صاف کرتے دیکھا گیا۔ ملائیشین وزیر کی جانب سے حرم مکی کی صفائی کی تصویر سوشل میڈیا پر جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی۔ سوشل میڈیا پر صارفین نے ملائیشین وزیر کے اس عمل کی غیرمعمولی تحسین کی ہے۔

ملائشین وزیر نے حرم مکی میں صفائی کے عمل میں حصہ لینے کی وضاحت کی ہے۔ انہوںنے کہا کہ مسجد حرام کے صحن میں بارش کے جمع ہونے والے پانی کو ہٹانے کے لیے صفائی میرے لیے بہت اعزاز کی بات ہے
۔
Hari ini hujan rahmat turun dengan lebat. Syukur dapat menyumbang sedikit khidmat dan tenaga untuk bersama petugas Masjidilharam tatkala hujan lebat yang turun selepas Zohor sehingga selesai Asar. pic.twitter.com/E0PeOChXbq
— Mohamed Azmin Ali • 🇲🇾 (@AzminAli) April 27, 2021
دوسری طرف حرمین شریفین کے انتظامی امور کے ذمہ دار ادارے کا کہناہے کہ گذشتہ منگل کو مکہ معظمہ میں موسلادھار بارش کے دوران بھی معتمرین نے آسانی اور سہولت کے ساتھ مناسک کی ادائی جاری رکھی۔