سوڈان میں قائم امریکی سفارت خانے نے مسلح افواج کی جنرل کمانڈ سینٹر کے قریب پرامن مظاہرہ کرنے والے شہریوں پر طاقت کے استعمال کی شدید مذمت کرتے ہوئے مظاہرین پر گولیاں برسانے والوں کو کٹہرے میں لانے کا مطالبہ کیا ہے۔
خرطوم میں قائم امریکی سفارت خانے کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ مسلح افواج کے کمان سینٹر کےقریب ہونے والے مظاہرے میں پرامن شہریوں کے خلاف طاقت کے استعمال پر امریکا کو گہری تشویش ہے۔ ہم یہ توقع رکھتے ہیں کہ مصری حکومت اور فوج مظاہرین کی ہلاکتوں کے ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائے گی اور مقتولین کو انصاف فراہم کرےگی۔
The United States expresses its shock &dismay at the loss of life that occurred last night during demonstrations near armed forces HQ.We condemn use of live ammunition on peaceful protesters & call on Sudan’s authorities fully investigate & bring to justice the perpetrators(1/2)
— US Embassy Khartoum (@USEmbassyKRT) May 12, 2021
امریکی سفارت خانے نے فوج کی فائرنگ سے شہریوں کی ہلاکتوں سے متاثرہ خاندانوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا۔
دوسری جانب سوڈانی فوج نے فوج کے کمان سینٹر کے قریب دھرنے کو منتشرکرنے کے دو سال پورے ہونے پر منعقدہ احتجاجی ریلی پر فائرنگ سے متعلق خبروں کو بےبنیاد قرار دیا ہے۔
فوج کا کہنا ہے کہ اس نے مظاہرین پر گولیاں چلانے کے وقعے کی انکوائری کے لیے ایک کمیٹی قائم کی گئی ہے جو عدلیہ اور قانون سے متعلق کام کرنے والے اداروں کے ساتھ مل کر کام کرے گی۔
خیال رہے کہ گذشتہ روز خرطوم میں مظاہرین اور سیکیورٹی فورسز کے درمیان ہونےوالی جھڑپوں میں 2 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔ یہ لوگ دو سال قبل فوج کے ہاتھوں ہلاک ہونے والے مظاہرین کے ساتھ اظہار یکجہتی کے ساتھ قاتلوں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کررہے تھے۔
سوڈانی وزیراعظم عبداللہ حمدوک نے کہا ہے کہ مظاہرین پر براہ راست گولیاں چلانے کا واقعہ کسی صدمے سے کم نہیں۔ انہوںنے مظاہرین پر گولیاں برسانے کی شدید مذمت کی اور کہا کہ مظاہرین کے خلاف طاقت کے استعمال کا کئی جواز نہیں۔
-
اردن:فلسطینیوں سے اظہارِیک جہتی کے لیےمظاہرے، اسرائیلی سفیر کی بے دخلی کا مطالبہ
اردن کے دارالحکومت عمان میں سیکڑوں افراد نے اسرائیلی فورسز کی چیرہ دستیوں کا ...
مشرق وسطی -
شقی القلب باپ کے لرزہ خیز مظالم ، 6 سالہ شامی بچّی کی زندگی کا چراغ گُل
اِدلب کے ایک پناہ گزین کیمپ میں شامی بچی نہلہ عثمان کی موت کے بعد سوشل میڈیا پر ...
مشرق وسطی -
قاسم سلیمانی سے رابطے کے لیے امریکا سے معلومات کا تبادلہ کیا: جواد ظریف
ایرانی وزیرخارجہ نے آڈیو اسکینڈل کے بعد ایک اور شوشہ چھوڑ دیا
مشرق وسطی