شام میں امریکا کے سب سے بڑےفوجی اڈے پر راکٹ حملے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

شام میں انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والے ادارے سیرین آبزرویٹری کی رپورٹ کے مطابق شام میں امریکی اور اتحادی فوج کے سب سے بڑے اڈے پر راکٹوں سے حملہ کیا ہے۔ یہ فوجی اڈہ العمر آئل فیلڈ میں واقع ہے۔

آبزرویٹری نے بتایا ہے کہ یہ راکٹ دریائے فرات کے مغرب میں دیز الزور میں ایرانی حمایت یافتہ ملیشیا کے اثر و رسوخ والے علاقوں سے شروع المیادین شہر میں قائم امریکی فوجی اڈ پر داغے گئے۔

Advertisement

دوسری طرف امریکی محکمہ دفاع پینٹاگان کے ترجمان نے العربیہ کو بتایا ہم المیادین میں قائم عمر آئل فیلڈ میں امریکی اڈے کو نشانہ بنانے کی اطلاعات سے آگاہ ہیں۔

دریں اثنا سیرین ڈیموکریٹک فورسز نے اتوار کے روز اپنے فیس بک پیج پر تصدیق کی ہے کہ نامعلوم ذرائع سے داغے گئے دو راکٹ العمر آئل فیلڈ میں گرے جہاں امریکی فوجی اڈا قائم ہے تاہم ان راکٹ حملوں سے کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔

سیرین ڈیموکریٹک فورسز کا کہنا تھا کہ اس اڈ ے پر موجود فورسز داعشی سیلز کا تعاقب کرنے کے لیے المیادین کے اس اڈے کو استعمال کر رہی ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں