سوشل میڈیا پر لیبیا کے سابق مقتول سربراہ معمر قذافی کے بیٹے ساعدی قذافی کی تازہ تصویر سامنے آئی ہے۔ یہ ساعدی کی رہائی اور اتوار کے روز ترکی روانہ ہونے کے بعد قذافی کے بیٹے کی پہلی تصویر ہے۔
تصویر میں ساعدی ترکی کے سفر کے دوران طیارے کے اندر موجود ہیں۔ ان کی لمبی داڑھی ہے اور وہ تصویر میں مسکراتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔
اس سے قبل العربیہ کے ذرائع نے اتوار کی شام بتایا تھا کہ عدالتی حکام کی جانب سے رہا کیے جانے کے بعد ساعدی ترکی روانہ ہو گیا۔ اپریل 2018ء میں لیبیا کی ایک عدالت نے قذافی کے بیٹے کو بری کر دیا تھا۔ ساعدی قذافی پر لیبیائی فٹبال فیڈریشن کی ٹیم کے ایک کھلاڑی اور کوچ بشیر الریانی کو قتل کرنے کا الزام تھا۔
مارچ 2014ء میں نائیجر نے ساعدی کو لیبیا کے حوالے کر دیا تھا۔ اس کے بعد سے وہ دارالحکومت طرابلس میں الھضبہ جیل میں پڑا ہوا تھا۔
-
الساعدی قذافی کی رہائی کے بعد معمر قذافی کا راز دان احمد رمضان بھی رہا
لیبیا میں سابق مقتول مرد آہن معمر قذافی کے بیٹے الساعدی قذافی کی رہائی کے بعد کرنل معمر قذافی کے بھیدوں اور رازوں سے واقف ان کے دست راست احمد رمضان ... مشرق وسطی -
لیبیا کے مقتول سربراہ کا بیٹا ساعدی قذافی رہائی کے بعد ترکی پہنچ گیا
العربیہ کے نمائندے کے مطابق لیبیا کے سابق سربراہ کرنل معمر قذافی کا بیٹا ساعدی قذافی ترکی پہنچ گیا ہے۔اس سے قبل العربیہ کے ذرائع نے اتوار کی شام بتایا ... بين الاقوامى -
سیف الاسلام قذافی کی نامزدگی پر تنازع ، لیبیا کی وزیر انصاف کا موقف سامنے آ گیا
لیبیا میں سابق سربراہ معمر قذافی کے بیٹے سیف الاسلام کی قانونی حیثیت اور ان کے آئندہ صدارتی انتخابات میں حصہ لینے کے حوالے سے تنازع جاری ہے۔لیبیا کی ... بين الاقوامى