.

دبئی ایکسپو2020ءکے زائرین کے لیے منفرد پاسپورٹ کا اجراء

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

کووِڈ-19 کی وَبا نے جہاں بہت سے لوگوں کے سفری منصوبوں کو اتھل پتھل کردیا ہے،وہیں دبئی ایکسپو2020ء کا خصوصی پاسپورٹ زائرین کو اپنی مرضی کے مطابق دنیا بھرکی ایک منفرد سیاحت کی اجازت دے گا اور وہ اس کی بدولت 200 سے زیادہ پویلینز کے دورے کرسکیں گے۔

حقیقی پاسپورٹ کی طرح،ایکسپو2020ء کا ہرپاسپورٹ دوسرے سے مختلف ہے اور یہ سیکورٹی کی نمایاں خصوصیات کا حامل ہے،ہرپاسپورٹ کا ایک منفرد نمبر ہے،اس پر پاسپورٹ سائز کی تصویرچسپاں ہوگی، ذاتی تفصیلات کا اندراج ہوگا اور ہر صفحے پر پوشیدہ واٹر مارک میں تصاویروغیرہ شامل ہیں۔

50 صفحات پرمشتمل اس کتابچے میں ایکسپو2020 کے تیم اہم موضوعات (تھیمز) یعنی موقع پویلین کا مشن ممکن، موبیلٹی پویلین کا الف اور پائیداری پویلین ٹیرا کے علاوہ مشہورالوصل پلازا کی تصویر بھی شامل ہے۔

پاسپورٹ میں متحدہ عرب امارات کے گولڈن جوبلی سال کے موقع پرایک خصوصی صفحہ مختص کیا گیا ہے۔اس پر سونے کے ورق میں مہر لگی ہوئی ہے۔اس میں ملک کے بانی شیخ زاید بن سلطان آل نہیان کی1971ءکی تصویر ہے۔

زائرین دبئی ایئرپورٹ کے ٹرمینل 3 یا آن لائن یا دبئی ایکسپو 2020ء کی جگہ پر تمام اسٹورز سے 20 درہم (5.45 ڈالر) میں پاسپورٹ خرید کرسکتے ہیں۔

یکم اکتوبر سے شروع ہونے والی دبئی ایکسپو 2020ءدنیا کا سب سے بڑا ثقافتی اجتماع ہوگی۔اس میں روزانہ 60 سے زیادہ براہ راست تقریبات ہوں گی۔ یہ نمائش مسلسل 182 دن تک جاری رہے گی اور اس میں دنیا کی مختلف رنگا رنگ ثقافتوں کو اجاگر کیا جائے گا۔