امریکی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان کے مطابق سعودی عرب کے ساتھ 500 ملین ڈالر کے دفاعی معاہدے کی منظوری دے دی گئی ہے۔
یہ معاہدہ امریکا سے طے شدہ گزشتہ معاہدوں کی ہی ایک کڑی ہے جس میں سعودی عرب کے اپاچی، بلیک ہاک اور مستقبل میں ملنے والے چینوک ہیلی کاپٹروں کی دیکھ بھال اور مرمت شامل ہے۔
امریکی وزارت خارجہ کے بیان میں مزید کہا گیا کہ "اس مجوزہ معاہدے سے ایک دوست ملک کی سکیورٹی کو مزید توانا بنایا جائے گا جو کہ مشرق وسطیٰ میں سیاسی استحکام اور معاشی ترقی کا اہم رکن ہے۔ سعودی عرب کی حمایت سے امریکی خارجہ پالیسی اور قومی سلامتی مقاصد کو تقویت ملے گی ۔"
امریکا کے مطابق اس معاہدے سے سعودی عرب کو حالیہ اور مستقبل میں پیش آنے والے خطرات کا مقابلہ کرنے میں مدد ملے گی۔
دفاعی معاہدے کے تحت سعودی عرب کے ہیلی کاپٹرز، جہازوں، ہتھیاروں اور میزائلوں کی دیکھ بھال میں بھی مدد ملے گی۔ سعودی عرب کو اس نئے سامان کو اپنی مسلح افواج کے استعمال میں لانے میں کوئی دشواری پیش نہیں آئے گی۔
امریکی وزارت خارجہ نے یہ معاہدہ کانگریس میں نظر ثانی اور منظوری کے لئے بھیج دیا ہے۔
-
سعودی عرب، امارات، برطانیہ امریکا کا یمن بحران کے جامع حل کی مساعی پر اتفاق
سعودی عرب، متحدہ عرب امارات،امریکا اور برطانیہ نے کل جمعرات کو اپنے ایک مشترکہ ...
بين الاقوامى -
سعودی عرب میں آیندہ سال ہونے والے عالمی دفاعی شو کے جدید ترین ماڈل کی نمائش
سعودی عرب نے جمعرات کو آیندہ سال منعقد ہونے والے عالمی دفاعی شو کی جگہ کا جدید ...
بين الاقوامى -
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد کے اعلان کردہ ’’انسانی استعداد کارترقی پروگرام‘‘کاآغاز
سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے ویژن 2030ء کے تحت لیبر مارکیٹ کی ترقی ...
بين الاقوامى