تونس کے صدر کو ’غدار‘ کہنے پر ٹی وی میزبان اور رکن پارلیمان گرفتار
تونس کے صدر قیس سعید کو ایک ٹی وی پروگرام میں غدار کہنے کے نتیجے میں ایک رکن پارلیمان اور ٹی وی میزبان کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق مقامی ٹی وی چینل زیتونہ کے ایک پروگرام کے دوران قدامت پسند سیاسی جماعت کرامہ پارٹی کے سیاستدان عبدالطیف العلوی اور میزبان عامر عیاد نے ملکی صدر پر تنقید کرتے ہوئے انہیں غدار کہہ دیا تھا۔
اس بارے میں سرکاری وکیل سمیر بن عمر نے بتایا کہ فوجی عدالت نے ان دونوں افراد کی گرفتاری کے احکامات جاری کیے۔ ان پر ملکی سلامتی کے خلاف سازش اور فوج کی توہین کا الزام لگایا گیا ہے۔
اس بارے میں فوج اور پولیس کی جانب سے تاحال کوئی ردعمل جاری نہیں کیا گیا۔ تونس کے صدر قیس سعید نے رواں برس جولائی میں صدارتی فرمان کے ذریعے ملک کا اقتدار سنبھال لیا تھا۔
-
نجلاء بودن تونس کی پہلی خاتون وزیر اعظم نامزد
تونس کے صدر قیس سعید نے بدھ کے روز نجلاء بودن حرم رمضان کو ملک کی پہلی خاتون وزیر ...
بين الاقوامى -
تونس: النہضہ موومنٹ کے رہ نما اور ارکان اجتماعی طور پر پارٹی سے مستعفی
تونس میں النہضہ موومنٹ میں اجتماعی استعفے سامنے آئے ہیں۔ یہ بات آج ہفتے کے روز ...
بين الاقوامى -
سعودی عرب کی جانب سے تونس کو 5 آکسیجن جنریٹرز کا عطیہ
تونس نے سعودی عرب کی جانب سے بطور عطیہ دیے جانے والے 5 آکسیجن جنریٹرز ہفتے کی شام ...
بين الاقوامى