نجلاء بودن تونس کی پہلی خاتون وزیر اعظم نامزد

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

تونس کے صدر قیس سعید نے بدھ کے روز نجلاء بودن حرم رمضان کو ملک کی پہلی خاتون وزیر اعظم نامزد کرتے ہوئے حکومت سازی کی دعوت دی ہے۔

صدر قیس نے 63 سالہ نجلاء بودن سے کہا ہے کہ جلد ازجلد نئی حکومت میں شامل وزراء کے ناموں کا اعلان کریں۔

نجلاء بودن

نجلاء بودن پیشے کے اعتبار سے استاد ہیں اوروہ انجینیرنگ جیالوجسٹ کے طور پر تونس یونیورسٹی میں پروفیسر ہیں۔

اس وقت نجلاء ورلڈ بینک کے تعاون سے وزارت تعلیم میں میں ہائیر سائنٹیفک ریسرچ کے ایک منصوبے پر کام کر رہی ہیں۔ وہ اسی وزارت میں تحقیق کے معیار کو بہتر بنانے [QEC] کے شعبے کی نگران بھی ہیں۔

ان کے سیاسی رجحان کے حوالے سے کوئی بات یقین سے نہیں کی جاسکتی۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں