عُمان کے دارالحکومت مسقط کے صنعتی علاقے الرسیل میں ایک اقامتی یونٹ پر پہاڑ گرنے سے دومزدور ہلاک ہوگئے ہیں۔سمندری طوفان شاہین کی وجہ سے موسمی تغیّرات کے نتیجے میں اس اقامتی یونٹ پرپہاڑی تودے گرے ہیں۔
سرکاری ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق عمان کے سرچ اینڈ ریسکیو اہلکاروں نے بتایا کہ انھیں دارالحکومت مسقط کے صنعتی علاقے الرسیل میں مزدوروں کی رہائش گاہ پر پہاڑ گرنے کی اطلاع ملی تھی۔اس کے بعدملبے سے دولاشیں نکال لی گئی ہیں۔
عُمان کے محکمہ موسمیات اور شہری ہوا بازی کے اداروں نے ایک مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ طوفان کا بھنورمسقط سے قریباً 60 کلومیٹر دور تھا اوراس کے ساتھ 120 کلومیٹر فی گھنٹا یا اس سے زیادہ کی رفتار سےتیز ہوائیں چل رہی تھیں۔
A video shared on social media reportedly shows #Oman's Sultan Qaboos Highway flooded following heavy rainfall from #Shaheen storm. https://t.co/fmTYXJheYO pic.twitter.com/98kxI6KKHN
— Al Arabiya English (@AlArabiya_Eng) October 3, 2021
حکام نے اتوار کے روز تصدیق کی ہے کہ ایک بچہ طوفانی بارش کے نتیجے میں سیلاب میں ہلاک ہو گیا ہے جبکہ عمان کے ساحل سے سمندری طوفان شاہین ٹکرانے کے بعد پروازیں معطل کردی گئی ہیں اور اسکول بھی بند کردیے گئے ہیں۔
عُمان کی قومی کمیٹی برائے ایمرجنسی مینجمنٹ نے بتایا کہ صوبہ مسقط کے علاقے الامارات میں سیلاب میں ایک اور شخص کے لاپتا ہونے کی بھی اطلاع ہے۔
عُمان کی ایئرپورٹ اتھارٹی نے دارالحکومت مسقط کے ہوائی اڈے سے پروازوں کی آمدورفت سمندری طوفان شاہین کی وجہ سے تاحکم ثانی معطل کرنے کا اعلان کیا ہے اور کہا ہے کہ اورانھیں ری شیڈول کیا جارہاہے۔
عمان میں حکام نے ہفتے کے روزسمندری طوفان شاہین کی وجہ سے خراب موسمی حالات کے پیش نظر اتوار اور پیر کو ملک بھر میں سرکاری تعطیل کا اعلان کردیا تھا اور کہا تھا کہ خراب موسمی حالات کے پیش نظر ظفاراورالوسطیٰ کی گورنریوں کے سوا ریاست کے انتظامی محکموں، دیگر قانونی اداروں اور نجی شعبے کے اداروں کے ملازمین کے لیے تین اور چار اکتوبر کوسرکاری تعطیل ہوگی۔