امریکی ریاست کیلیفورنیا میں ایک ماں نے دو جڑواں بچوں کو جنم دیا جو دو مختلف سالوں میں پیدا ہوئے۔
برطانوی اخبار "ڈیلی میل" کے مطابق فاطمہ میڈریگل نامی خاتون کے ہاں 2021ء اور 2022ء کے بیچ 15 منٹ کے وقفے سے دو بچوں کی پیدائش ہوئی۔
فاطمہ کے جڑواں بچوں میں بیٹا الفریڈو ٹروگیلو 31 دسمبر کی شب 11:45 پر پیدا ہوا جب کہ بیٹی آئلین ٹروگیلو نے اس کے 15 منٹ بعد جنم لیا۔ اس طرح آئلن علاقے میں 2022ء میں پیدا ہونے والی پہلی بچی بن گئی۔
متعلقہ ہسپتال نے اپنی ٹویٹ میں کہا ہے کہ "اس کا مطلب ہے کہ جڑواں بچوں کی سال گرہ کا دن، مہینہ اور سال سب مختلف ہو گا۔ ایسا واقعہ بیس لاکھ بار میں ایک مرتبہ پیش آتا ہے"۔
At midnight, Natividad welcomed Aylin Yolanda Trujillo as the area's first baby of 2022! Her twin, Alfredo Antonio Trujillo, was born 15 minutes earlier at 11:45 pm Friday, Dec. 31, meaning their birthday falls on a different day, month and year— a 1 in 2 million chance! pic.twitter.com/Lm5hkOpNBo
— Natividad (@NMCInspires) January 2, 2022
بچوں کی ماں فاطمہ کا کہنا ہے کہ یہ بات دیوانہ کر دینے والی ہے کہ دو بچے جڑواں ہوں اور ان کی سال گرہ مختلف ہو"۔