سعودی عرب میں ہفتے کے روز گذشتہ 24 گھنٹے میں کروناوائرس کے 3068 نئے کیس ریکارڈ کیے گئے ہیں۔ایک روز پہلے جمعہ کو وزارت صحت نے جولائی 2020 کے بعد پہلی مرتبہ 3575 تصدیق شدہ کیسوں کی اطلاع دی تھی۔
سعودی وزارت صحت نے بتایا ہے کہ کرونا وائرس کا شکاردو مریض وفات پاگئے ہیں۔اس طرح 8 جنوری تک مملکت میں کووِڈ-19 سے اموات کی تعداد 8892 ہوگئی ہے جبکہ مجموعی طورپر5 لاکھ 45 ہزار771 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔
گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران میں کروناوائرس کا شکار 793 مریض صحت یاب ہوگئے ہیں۔
#الصحة تعلن عن تسجيل (3068) حالة إصابة جديدة بفيروس كورونا (كوفيد-19)، وتسجيل (2) حالات وفاة رحمهم الله، وتسجيل (793) حالة تعافي ليصبح إجمالي عدد الحالات المتعافية (545,771) حالة ولله الحمد. pic.twitter.com/ZFQQa05Clb
— وزارة الصحة السعودية (@SaudiMOH) January 8, 2022
وزارت صحت نے مزید بتایا ہے کہ سعودی عرب میں اب تک کروناوائرس ویکسین کی پانچ کروڑ23 لاکھ سے زیادہ خوراکیں لگائی جاچکی ہیں۔
وزارت صحت نے حال ہی میں کروناوائرس کے مثبت ٹیسٹ والے افراد کے لیے بحالی کے عرصہ کواپ ڈیٹ کیا ہے۔ اب ویکسین لگوانے والے افراد کی صحت یابی کی مدت کم کرکے سات دن کردی گئی ہے جبکہ ویکسین نہ لگانے والے افراد کے لیے بحالی کی مدت 10 دن ہے۔