امریکی حکومت نے ملک میں موجود افغان سفارتکاروں کو مطلع کیا ہے کہ واشنگٹن میں موجود امریکی سفارتخانے اور لاس اینجلس اور نیو یارک میں موجود قونصل خانوں کو بند کردیا جائے گا۔
العربیہ کے ذرائع کے مطابق افغان سفارتکاروں کو دئیے جانے والے ایک میمو کے مطابق تمام عملے کو حاصل سفارتی استشنیٰ واپس لے لیا جائے گا۔
امریکی وزارت خارجہ کے ایک عہدیدار نے اس خبر پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ ابھی تک افغان مشن کے اسٹیٹس میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔
سفارتی ذرائع نے اس خبر کی تصدیق کی ہے کہ واشنگٹن میں موجود سفارتخانے اور لاس اینجلس اور نیویارک میں موجود قونصل خانوں کو جلد بند کر دیا جائے گا۔
افغانستان میں قائم طالبان کی امارات اسلامیہ افغانستان کی حکومت کو اب تک کسی بین الاقوامی حکومت نے تسلیم نہیں کیا ہے مگر ابھی حالیہ دنوں میں طالبان حکام نے یورپی حکام کے ساتھ ناروے میں ملاقات کی ہے۔
طالبان کے ساتھ اوسلو مذاکرات میں امریکا، برطانیہ، ناروے، فرانس، جرمنی، اٹلی اور یورپی یونین کے نمائندے شامل ہیں۔
-
اوسلو:طالبان سے مذاکرات؛مغربی سفارت کاروں کی افغان کارکنوں سے ملاقاتیں
مغربی سفارت کار یورپ میں طالبان کے ساتھ پہلے باضابطہ مذاکرات سے قبل ناروے کے ...
بين الاقوامى -
تمام شرائط پوری کر دیں ، عالمی حکومتیں ہمیں تسلیم کریں: افغان طالبان
افغانستان میں قائم مقام وزیر اعظم ملا محمد حسن اخوند نے عالمی حکومتوں پر زور دیا ...
بين الاقوامى -
افغان طالبان کا شمالی مغربی شہر میں بدامنی کے بعد پریڈ کے ذریعے فوجی طاقت کا مظاہرہ
افغانستان کے شمال مغربی شہر میمنہ میں طالبان جنگجوؤں نے اختتام ہفتہ پرطاقت کا ...
بين الاقوامى