یمن اور حوثی

عرب اتحاد کے مآرب اور الجوف میں حوثی ملیشیا کے خلاف 32 اہدافی حملے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

عرب اتحاد نے گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران میں ایران کی حمایت یافتہ حوثی ملیشیا کے خلاف یمن کے دوصوبوں مآرب اورالجوف میں 32 اہدافی حملے کیے ہیں۔

سعودی پریس ایجنسی (ایس پی اے) نے بدھ کو ان حملوں کی اطلاع دی ہے لیکن اس نے ان میں ہلاکتوں کی تعداد کے بارے میں کچھ نہیں بتایا۔البتہ اس نے کہا ہے کہ ان حملوں میں حوثی ملیشیا کی21 ’’فوجی گاڑیاں‘‘تباہ ہوگئی ہیں۔

یہ فضائی حملے ایسے وقت میں کیے گئے ہیں جب ایران کے حمایت یافتہ یمنی حوثیوں کے ساتھ متحدہ عرب امارات اور سعودی عرب کی کشیدگی میں اضافہ ہوا ہے۔یواے ای پرحوثی ملیشیا کے حالیہ میزائل اورڈرون حملوں اور سعودی عرب کے شہروں ، شہری ڈھانچے اور توانائی کی تنصیبات پر متواترمیزائل ،راکٹ اورڈرون حملوں پرعالمی سطح پرسخت ردعمل کا اظہار کیا گیا ہے اور عالمی رہ نماؤں نے بالخصوص یواے ای پر حوثیوں کے حالیہ میزائل حملوں کی مذمت کی ہے۔

امریکا نے ایک روز قبل ہی حوثی حملوں کے خلاف متحدہ عرب امارات کے دفاع میں مدد کے لیے گائیڈڈ میزائل اور جدید ترین لڑاکا طیارے مہیا کرنے کا اعلان کیا ہے۔ابوظبی میں امریکی سفارت خانے نے ایک بیان میں کہا ہے موجودہ خطرے کے خلاف یواے ای کی مددکے لیے جدیددفاعی سامان مہیا کیا جارہا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں