یمن اور حوثی

الجوف میں بیلسٹک میزائلوں کا لانچنگ پیڈ تباہ کر دیا : عرب اتحاد

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

یمن میں آئینی حکومت کے حامی عرب اتحاد کے مطابق اتوار اور پیر کی درمیانی شب الجوف صوبے میں بیلسٹک میزائل داغنے کے ایک لانچنگ پیڈ کو تباہ کر دیا گیا۔

عرب اتحاد نے واضح کیا کہ یہ کارروائی شہریوں کو دشمن کے حملوں سے بچانے کے واسطے عمل میں آئی۔

عرب اتحاد نے ہفتے کو علی الصباح صنعاء اور دیگر صوبوں میں قانونی عسکری اہداف کو نشانہ بنانے کے لیے فوجی آپریشن شروع کیا۔

اس سے قبل "الیمن السعید" بریگیڈز نے حجہ صوبے میں حرض شہر کو حوثیوں کی بچھائی گئی ہزاروں بارودی سرنگوں سے پاک کیا۔ اس بات کی تصدیق کی گئی ہے کہ آزاد کرائے گئے علاقوں میں انسانی اور امدادی کارروائیاں تطہیر کے عمل کے بعد شروع کی جائیں گی۔

عرب اتحاد نے گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران میں مارب اور حجہ میں حوثی ملیشیا کے خلاف 16 کارروائیاں کیں۔ ساتھ ہی یمنی فوج نے ملیشیا کے ٹھکانوں پر شدید گولہ باری اور راکٹ باری کی۔ اتحادی طیاروں نے حوثیوں کے جتھوں کو نشانہ بنایا۔

یمن میں آئینی حکومت کی فوج نے گذشتہ ہفتوں کے دوران میں شبوہ ، مارب اور حجہ کے محاذوں پر قابل ذکر پیش قدمی کو یقینی بنایا ہے۔ اس دوران حوثیوں کو بھاری جانی و مادی نقصان اٹھانا پڑا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں