صومالیہ کے دارالحکومت موغادیشیو میں فوج پر "حرکت الشباب" تنظیم کے حملے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 6 ہو گئی ہے۔ العربیہ اور الحدث نیوز چینلوں کے نمائندے کے مطابق دو خود کس حملہ آوروں نے صومالیہ کے دارالحکومت کے اطراف فوج کے دو مراکز کو نشانہ بنایا۔
حکومت نے بتایا ہے کہ شدت پسند تنظیم حرکت الشباب نے بدھ کو علی الصباح موغادیشیو کے نواحی علاقوں میں پولیس فورس اور چیک پوائنٹس پر حملے کیے۔
اس سے قبل صومالیہ کے داخلی امن کے وزیر عبداللہ نور نے بتایا تھا کہ آج صبح سویرے دارالحکومت موغادیشیو شدید فائرنگ اور زور دار دھماکوں سے گونج اٹھا۔ اپنی ٹویٹ میں نور کا کہنا تھا کہ "دہشت گردوں نے موغادیشیو کے نواح میں حملہ کیا اور پولیس مراکز اور چیک پوائنٹس کو نشانہ بنایا۔ ہمارے اہل کاروں نے دشمن کو ہزیمت سے دوچار کر دیا"۔
القاعدہ تنظیم کے ساتھ مربوط حرکت الشباب ملک میں مرکزی حکومت گرانے کے لیے کوشاں ہے۔ یہ وقتا فوقتا حکومتی اہداف پر حملے کرتی رہتی ہے۔
تازہ ترین کارروائی پر ابھی تک حرکت الشباب کی جانب سے کوئی تبصرہ نہیں کیا گیا ہے۔
-
صومالیہ میں سعودی سفارتخانہ دوبارہ کھولنے کا اعلان
سعودی عرب نے ایک مرتبہ پھر صومالیہ کے دارالحکومت موغادیشو میں سفارتخانے کی بحالی ...
بين الاقوامى -
یمن کے راستے ایرانی اسلحہ کی صومالیہ کو اسمگلنگ کا انکشاف
بین الاقوامی منظم جرائم کا مقابلہ کرنے کے لیے سرگرم عالمی اقدام کا کہنا ہے کہ ...
بين الاقوامى -
بائیڈن کے اقتدار میں آنے کے بعد امریکی فوج کا صومالیہ میں پہلا فضائی حملہ
امریکا نے منگل کے روز صومالیہ میں شدت پسند تنظیم حرکت الشباب کو نشانہ بنانے کے لیے ...
بين الاقوامى