یمن اور حوثی

ریاض : یمنی بحران کے خاتمے کے لیے آج سے مشاورت کا آغاز

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سعودی دارالحکومت ریاض میں آج منگل کے روز یمنی فریقوں کے بیچ مشاورت کا آغاز ہو رہا ہے۔ اقوام متحدہ کی سرپرستی اور خلیج تعاون کونسل کی حمایت سے ہونے والی یہ مشاورت 7 اپریل تک جاری رہے گی۔

مشاورت میں 6 امور پر بات چیت ہو گی جن میں عسکری ، سیاسی ، انسانی اور سماجی بحالی شامل ہے۔ علاوہ ازیں انسانی گزر گاہوں کے کھولے جانے اور ملک میں استحکام کو یقینی بنانے کے معاملات بھی زیر بحث آئیں گے۔

خلیج تعاون کونسل کے سکریٹری جنرل نائف الحجرف نے تمام یمنی فریقوں پر زور دیا کہ وہ ان مذاکرات میں شریک ہوں۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ مشاورت اس بات کی یقین دہانی ہے کہ بحران کا حل یمنیوں کے ہاتھوں میں ہے۔

یمن کے صدر عبدربہ منصور ہادی نے ہفتے کے روز باور کرایا تھا کہ یمنی عوام ایرانی تجربہ قبول نہیں کر سکتی ہے ، عوام ریاست کی واپسی اور بغاوت کے خاتمے کے لیے مسلسل حالت دفاع میں رہیں گے۔

منصور ہادی نے یہ بات یمنی ریاست کی قیادت کے ساتھ ایک خصوص اجلاس کے دوران میں کہی۔ اجلاس میں صدر کے نائب کے علاوہ وزیر اعظم اور پارلیمنٹ کے اسپیکر بھی شریک تھے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں