اولمپکس میں دو طلائی تمغے جیتنے والے کوریائی ایتھلیٹس کے لیےتاحیات فرائیڈ چکن
جنوبی کوریا نے اس سال کے بیجنگ سرمائی کھیلوں میں اپنی کامیابیوں کا جشن منانے کے لیے دو اولمپک طلائی تمغہ جیتنے والے ایتھلیٹس کو زندگی بھر کے لیے مفت فرائیڈ چکن دینے کا اعلان کیا ہے۔
جنوبی کوریا کے اولمپک وفد کے سربراہ یون ہونگ گیون نے کھلاڑیوں سے وعدہ کیا کہ اگر وہ طلائی تمغہ جیتتے ہیں تو انہیں "چکن تنخواہ" ملے گی۔
فرائیڈ چکن جنوبی کوریا میں مقبول ترین پکوانوں میں سے ایک ہے۔ رپورٹس کے مطابق ملک میں استعمال ہونے والی پولٹری کا ایک تہائی حصہ فرائیڈ شکل میں استعمال کیا جاتا ہے۔
یون جو جنوبی کوریا کے سب سے بڑے فرائیڈ چکن ریستوران جینیسس بار بی کیو کا مالک ہے یقینی طور پر اپنا وعدہ پورا کرنے کے قابل ہیں۔
شارٹ ٹریک اسکیٹرز ہوانگ ڈائی ہیون اور چوئی من جیونگ کو 60 سال کے ہونے تک مفت فرائیڈ چکن دینے کا وعدہ کیا گیا تھا۔
جینیسس باربی کیو چین نے کہا کہ کھلاڑیوں کو اسٹور پر روزانہ خرچ کرنے کے لیے 30,000 ون ($24) کے واؤچر ملیں گے اگر قیمتیں بڑھیں تو رقم بڑھ جائے گی۔
اس نے نشاندہی کی کہ چاندی کا تمغہ جیتنے والوں کو 20 سال کے لیے ہفتے میں دو بار واؤچر ملے گا اور کانسی کا تمغہ جیتنے والوں کو دس سال فرائی چکن ملتا رہے گا۔