حال ہی میں برطانیہ کے ایک وزیر کے اسکینڈل کی خبروں کے بعد فرانس کے ایک سینیر وزیر کا بھی اسکینڈل سامنے آیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق یہ ایک بھاری بھرکم اسکینڈل ہے جو فرانسیسی وزیر برائے یکجہتی اورامور معذورین کا پیچھا کر رہا ہے۔ موصوف کو حال ہی میں وزارت کا قلم دان ملا ہے۔
اتوار کو ویب سائٹ میڈیاپارٹ نے دامیان آباد کے خلاف دو خواتین کی جانب سے عصمت دری کے الزامات شائع کیے۔
ان کا کہنا تھا کہ آباد نے انہیں اپنے ساتھ جنسی تعلقات قائم کرنے پر مجبور کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ 2010 کے اواخر اور 2011 کے اوائل میں ہوا۔
وزیر کی تردید
دوسری جانب دامیان آباد نے ان الزامات کی سختی سے تردید کی۔
آباد اور میڈیا پارٹ نے رپورٹ کیا کہ دو خواتین میں سے ایک نے 2017 میں فرانسیسی وزیر کے خلاف پولیس میں شکایت درج کرائی تھی اور اسے بغیر کسی کارروائی کے بند کر دیا گیا تھا۔
آباد نے رائیٹرز کو بھیجے گئے ایک بیان میں مزید کہا کہ میں جنسی تشدد کے ان الزامات کو سختی سے مسترد کرتا ہوں۔ میں نے زندگی بھر جو جنسی تعلقات رکھے ہیں وہ ہمیشہ اتفاق رائے سے رہے ہیں۔"
انہوں نے بتایا کہ میں کافی عرصے سے آرتھروسس نامی بیماری کی وجہ سے معذوری سے دوچار ہوں جس سے جسم کے چاروں اعضاء متاثر ہیں۔ اس لیے جسمانی طور پر میرےلیے ایسی کسی سرگرمی کی انجام دہی ممکن نہیں۔
آباد کے خلاف الزامات پر تبصرہ کرنے کی درخواست کے جواب میں وزیر اعظم الزبتھ بورن نے کہا کہ جب وہ حکومت میں شامل ہوئے تو وہ ان کے بارے میں نہیں جانتی تھیں۔ اگر الزمات درست ثابت ہوتے ہیں تو حکومت آباد کی تقرری کے نتائج کو برداشت کرے گی۔
قابل ذکر ہے کہ آباد نے جمعہ کو صدر عمانویل میکروں کے دوبارہ منتخب ہونے کے بعد قائم ہونے والی حکومت میں شمولیت اختیار کی تھی۔