فلسطینی وزارت صحت کے مطابق اسرائیلی فوج کی جانب سے مقبوضہ مغربی کنارے پر چھاپے کے دوران جھڑپوں کے نتیجے میں ایک 16 سالہ فلسطینی کم سن شہید ہو گیا۔
وزارت کے مطابق کم سن غیث یامین کو سر میں گولی ماری گئی اور اس کی موت ہسپتال میں جا کر واقع ہوئی۔
فلسطین کی سرکاری نیوز ایجنسی 'وفا' کے مطابق جھڑپوں کا سلسلہ اس وقت شروع ہوا جب اسرائیلی فوج کی حفاظت تلے یہودی آبادکاروں کا ایک گروپ نابلس کے مضافات میں موجود ایک مقبرے پر مذہبی رسومات کی ادائیگی کے لئے آیا۔
وفا نیوز کے مطابق اسرائیلی فائرنگ سے کم از کم 15 فلسطینی زخمی ہوگئے ۔ مزار یوسف فلسطینیوں اور اسرائیل کے درمیان تنازعے کا موجب ہے۔ یہودی اسے پیغمبر خدا حضرت یوسف کا مزار مانتے ہیں جبکہ فلسطینیوں کے مطابق یہ مزار ایک مقامی بزرگ کا ہے جن کا نام بھی یوسف تھا۔
اس سے قبل منگل کے روز اسرائیلی حکام نے دعویٰ کیا تھا کہ انہوں نے فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کی جانب سے ممبر پارلیمنٹ کو گولی مارنے، فوجیوں کے اغوا اور بیت المقدس کی لائٹ ریل کو بم سے نشانہ بنانے کی سازش کو ناکام بنا دیا ہے۔
اسرائیلی پولیس اور داخلی سیکیورٹی کی تنظیم شن بیت کے مطابق مشرقی بیت المقدس سے تعلق رکھنے والے پانچ فلسطینیوں کو ان الزامات کے تحت گرفتار کر لیا گیا ہے۔
-
کیا اسرائیل فلسطینی مقتولین کی میتوں سے اعضا نکال لیتا ہے ؟
غزہ کی پٹی کے اندر صلیب احمر بین الاقوامی کمیٹی کے صدر دفتر کے سامنے ایک احتجاجی ...
مشرق وسطی -
اسرائیلی عدالت نے جیل توڑنے والے 6 فلسطینیوں کوپانچ سال قید کی سزا سنادی
اسرائیلی عدالت نے اتوار کے روز چھے فلسطینی قیدیوں کو گذشتہ سال اپنی جیل کوٹھڑی سے ...
مشرق وسطی -
اسرائیلی انتہا پسند گروپ کو بلیک لسٹ کرنے پرفلسطینی اتھارٹی کی امریکا پر تنقید
امریکی حکومت کی طرف سے ایک انتہا پسند اسرائیلی تنظیم’کاخ‘ کو دہشت گردی کی عالمی ...
بين الاقوامى