تونس، لیبیا اور الجزائر کے وزرائے خارجہ نے لیبیا میں جاری سیاسی بحران پر انتخابات کے ذریعے قابو پانے کے معاملے پر تبادلہ خیال کیا۔
تونس کے وزیر خارجہ عثمان الجرندی نے اپنے الجزائر اور لیبیا کے ہم منصبوں رامتنے لامرا اور نجلا الامنقوش کے ساتھ دارالحکومت تونس میں ملاقات کی۔
ملاقات کے بعد تینوں ممالک کی وزارت خارجہ نے اپنے بیانات میں بتایا کہ اس ملاقات میں علاقائی اور بین الاقوامی مسائل اور عرب دنیا پر ان کے اثرات کے ساتھ ساتھ تینوں ممالک کے درمیان تعلقات کو بہتر بنانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات میں لیبیا میں پارلیمانی اور صدارتی انتخابات کے انعقاد کے ذریعے منتقلی اقتدار کے عمل کو مکمل کرنے اور ملک میں سلامتی اور استحکام کو یقینی بنانے کی اہمیت پر زور دیا گیا۔
وزرائے خارجہ نے خطے کو نشانہ بنانے والے دہشت گردی اور سرحد پار سے منظم جرائم سے نمٹنے کے طریقہ کار اور غیر قانونی نقل مکانی اور اس سےجنم لینے والے انسانی اور سلامتی کے چیلنجوں سے نمٹنے کے طریقوں کا بھی جائزہ لیا۔
تونس کے ایوان صدر کی طرف سے جاری کردہ بیان میں بتایا گیا ہے کہ دونوں مہمان وزرائے خارجہ نے تونس کے صدر قیس سید سے بھی ملاقات کی ہے۔
ملاقات کے دوران قیس سعید نے اس بات پر زور دیا کہ لیبیا کی علاقائی سالمیت، خودمختاری اور استحکام کو یقینی بنانے میں معاون ثابت ہونے والی بحران کے فوری حل کے لیے کوششیں جاری رکھنا لازمی ہے۔
-
لیبیا میں مسلح جھڑپوں سے مرکزی آئل ریفائنری متاثر
لیبیا کے مغربی شہر الزاویہ میں مسلح گروہوں کے درمیان جھڑپوں سے ملک کی مرکزی آئل ...
بين الاقوامى -
طرابلس میں لیبیا کی دو سب سے بڑی ملیشیاؤں کے درمیان مسلح جھڑپیں
لیبیا میں دارالحکومت طرابلس کے وسط میں پیر کی شب شدید مسلح جھڑپیں ہوئیں۔ یہ جھڑپیں ...
بين الاقوامى -
لیبیا کی سیاسی قیادت کی ملک میں موجود سیاسی خلا پر قاہرہ میں بات چیت
مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں لیبیا کے رہ نماؤں نے ملک میں جاری سیاسی بحران پر بات ...
بين الاقوامى