بل گیٹس نے کرپٹو کرنسی، این ایف ٹی کو دھوکا قرار دے دیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

امریکی ارب پتی اور مائیکروسافٹ کے شریک بانی بل گیٹس نے ایک بار پھر ڈیجیٹل کرنسی اور ڈیجیٹل اثاثوں پر تنقید کرتے ہوئے انہیں دھوکا قرار دے دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ کاروبار 'گریٹر فول تھیوری' کے تحت چلتا ہے۔

گریٹر فول تھیوری کے مطابق ایک شخص کسی چیز کو اس کی اصل قیمت سے مہنگے داموں خریدتا ہے تاکہ کوئی اس سے بھی بڑا احمق اس سے یہ چیز پہلے سے بھی مہنگے داموں خرید لے۔

بل گیٹس نے امریکی ریاست کیلیفورنیا میں ماحولیات پر ہونے والی کانفرنس کے دوران طنزاً کہا کہ "یقینا بندروں کی مہنگی ڈیجیٹل تصویریں دنیا کے لئے بہت فائدہ مند ثابت ہوں گی۔"

بل گیٹس اس سے پہلے بھی کرپٹو کرنسی کو تنقید کا نشانہ بناتے رہے ہیں۔ گزشتہ برس انہوں نے ایک اور ارب پتی ایلون مسک کے ساتھ بحث کی تھی کہ بٹ کوائن ریٹیل سرمایہ کاروں کے لئے خطرناک انویسٹمنٹ ہے اور کوائن مائننگ ماحولیات کے لئے نقصان دہ ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں