ایک عہد کا اختتام، ثانیہ مرزا ومبلڈن سے ریٹائر ہوگئیں
سماجی رابطے کی سائٹ انسٹاگرام پر ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے جذباتی پوسٹ سیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’’کھیل آپ سے بہت کچھ لے لیتے ہیں۔ ذہنی طور پر، جسمانی طور پر اور جذباتی طور پر، جیت اور ہار، گھنٹوں کی محنت اور ہارنے کے بعد بغیر نیند کے کئی راتیں لیکن یہ سب بدلے میں آپ کو بہت کچھ دیتا ہے جو آپ کو کوئی اور نوکری نہیں دے سکتی جس کے لیے میں شکر گزار ہوں‘‘۔
انہوں نے مزید لکھا کہ ’’آنسو اور خوشیاں، لڑائی اور جدوجہد، ہم نے جو کچھ کیا ہے آخر میں یہ سب بہت خوبصورت اور قیمتی لگتا ہے۔ ومبلڈن میں کھیلنا اور پچھلے 20 سالوں سے یہاں جیتنا اعزاز کی بات ہے۔ مجھے بہت یاد آئے گی‘‘۔
Sport takes so much out of you ..
— Sania Mirza (@MirzaSania) July 7, 2022
Mentally , physically, emotionally..
The wins and the losses ..hours of hard work and sleepless nights after tough losses 😉 But it gives you soooo much in return that not many other 'jobs' can give you and for which i am forever grateful for 🙂 pic.twitter.com/MwwUDBX2BB
ثانیہ مرزا کو اپنے کیرئیر کے آخری ومبلڈن کے مکسڈ ڈبلز کے سیمی فائنل میں شکست کا سامنا کرنا پڑا، جو انکے کیرئیر کا آخری میچ تھا۔
واضح رپے کہ ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے چھ گرینڈ سلیم ٹائٹل جیتے ہیں جن میں تین مکسڈ ڈبلز ٹائٹلز بھی شامل ہیں، حالانکہ وہ ومبلڈن میں کبھی مکسڈ ڈبلز نہیں جیت سکیں۔ انہوں نے مہیش بھوپتی کے ساتھ 2009 کا آسٹریلین اوپن اور 2012 کا فرنچ اوپن جیتا تھا۔