.

پیلوسی کا دورہ تائیوان، لائیو پروازدیکھنے کا نیا ریکارڈ قائم

پیلوسی کے تائیوان لینڈنگ کو سات لاکھ سے زیادہ لوگوں نے ٹریک کیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

حال ہی میں امریکی ایوان نمائندگان کی اسپیکر نینسی پیلوسی کے دورہ تائیوان کے دوران جہاں چین کی طرف سے تنقید کا سامنا کرنا پڑا وہیں ان کے اس دورے نے عالمی ٹریکنگ میں ایک نیا ریکارڈ بھی قائم کیا گیا ہے۔

پروازوں کے بارے میں معلومات شائع کرنے والی ویب سائٹ’فلائٹ ریڈار24‘ کے مطابق منگل کو امریکی ایوانِ نمائندگان کی اسپیکر نینسی پیلوسی کو تائیوان لے جانے والی پرواز "فلائٹ ریڈار24" کی تاریخ میں سب سے زیادہ ٹریک کی جانے والی پرواز بن گئی۔

ویب سائٹ نے ایک بیان میں کہا کہ جس وقت پیلوسی کا طیارہ تائیوان کے شہر تائی پے میں اترا، اس وقت دنیا بھر میں 7سات لاکھ 80 ہزار سے زیادہ لوگ SPAR19 فلائٹ کو ٹریک کر رہے تھے، جس سے یہ Flightradar24 کی تاریخ میں سب سے زیادہ دیکھی جانے والی لائیو پرواز بن گئی۔

پیلوسی اس وقت ایشیا کے دورے پر ہیں اور جب کہ انھوں نے یا ان کے دفتر نے تائپے کے دورے کی تصدیق نہیں کی ہے۔ تاہم بہت سے امریکی اور تائیوانی میڈیا ذرائع نے اس دورے کی تصدیق کی ہے۔

پیلوسی چین کی طرف سے سخت انتباہات اور دھمکیوں کی نفی کرتے ہوئے منگل کی شام تائیوان پہنچی، جس کی وجہ سے دونوں سپر پاورز کے درمیان کشیدگی میں اضافہ ہوا۔

پیلوسی 25 سالوں میں تائیوان کا دورہ کرنے والی اعلیٰ ترین امریکی منتخب اہلکار ہیں۔ بیجنگ کا کہنا ہے کہ یہ بات کو کوئی راز نہیں امریکی عہدیدار کی تائیوان میں موجودگی ایک بڑی اشتعال انگیزی اور اس سے خطے میں اضافہ ہوسکتا ہے۔

کوالالمپور سے ٹیک آف کرنے کے بعد 200,000 سے زیادہ لوگ انڈونیشیا کے اوپر پرواز کے دوران اس کے فوجی طیارے کو ٹریک کر رہے تھے۔یہ تعداد بڑھتی ہی چلی گئی جب طیارہ تائیوان کے قریب پہنچا تو اسے لائیو دیکھنے والوں کی تعداد ساتھ لاکھ سے تجاوز کرگئی تھی۔

سائٹ نے کہا کہ اس "اس سفر میں بے مثال اور مستقل دلچسپی نے سائٹ کے بنیادی ڈھانچے پر بہت دباؤ ڈالا ہے"۔

سائٹ نے اپنی تکنیکی ٹیموں کو متحرک کیا کہ لیکن صارفین کی تعداد کو دیکھتے ہوئے غیر سبسکرائبرز کے لیے سائٹ تک رسائی کو محدود کرنا پڑا۔

SPAR19 کے اترنے کے تھوڑی دیر بعد تمام سائٹ پر ٹریفک کا بوجھ کم ہوگیا۔

مقبول خبریں اہم خبریں