’دلہے کی عدم موجودگی میں اس کے بھائی نے شادی نبھائی‘
سیرا لیون کے کھلاڑی محمد بویا تورائے کو یہ توقع نہیں تھی کہ ان کی شادی کی تاریخ، جو انہوں نے گذشتہ جولائی کے آخر میں منعقد کرنے کا ارادہ کیا تھا، ان کی نئی ٹیم سویڈن کے مالمو کے کیمپ کے ساتھ برابر ہو جائے گی، لیکن دونوں تاریخوں کے درمیان ٹکراؤ کے باوجود تورائے خود کھیل کے میدان میں شامل ہوا اور اس نے شادی کی تقریب میں اپنے بھائی کو بھیجا۔
کھلاڑی نے سویڈش پریس کو بتایا پارٹی 21 جولائی کو سیرا لیون میں ہونا تھی لیکن میں اس تاریخ کے دوران ملک میں نہیں ہو سکتا تھا کیونکہ مالمو کے حکام نے مجھے ٹیم کے کیمپ میں پہلے ہی بلا لیا تھا۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے پہلے ایک فوٹو سیشن کیا۔ تاکہ یہ ظاہر کیا جائے کہ میں شادی میں موجود تھا۔ میں وہاں نہیں تھا۔ اس وقت میرا بھائی وہاں تھا جس نے میرا کردار ادا کیا تھا۔
کھلاڑی نے سیرا لیون میں سول میرج کا مرحلہ مکمل کیا ہے مگر ابھی شادی کی مذہبی رسومات باقی ہیں۔
محمد تورائےکاکہنا ہے کہ میں اہلیہ کو اپنے ساتھ سویڈن لے جانے کی کوشش کروں گا تاکہ وہ میرے قریب رہے۔ وہ میرے ساتھ رہے گی۔ہم لیگ جیتیں گے اور پھر میں اپنے ہنی مون پرجاوٗں گا۔
-
متنوع علمی مواد کی بہ دولت سعودی عجائب گھر ثقافتی پلیٹ فارم میں تبدیل
ایک ایسے وقت میں جب ثقافتوں کے درمیان مکالمہ اور افہام و تفہیم پہلے سے کہیں زیادہ ...
مشرق وسطی -
محمد ماصھی میکسیکو کا ڈریگن فروٹ سعودی عرب میں کاشت کرنے میں کیسے کامیاب ہوئے؟
سعودی شہری ایک نایاب پھل اپنے ملک میں پیدا کرنے کے لیے کوشاں ہیں
مشرق وسطی -
ماضی کی جھلک دکھانے والا’اطاولہ‘ سعودی میلہ عوامی توجہ کا مرکز
جنوبی سعودی عرب کے الباحہ علاقے کے شمال میں چھٹا الاطاولہ ہیریٹیج فیسٹیول اس وقت ...
مشرق وسطی