امریکا میں بڑھتے ہوئے پولیو کیسز پر صحت حکام کو تشویش
امریکا کی صرف ایک ریاست میں سینکڑوں یا ہزاروں پولیو کیسز ہو سکتے ہیں: امریکی عہدیدار
امریکی حکام کے مطابق امریکا کے صرف ایک حصے میں سینکڑوں یا ہزاروں غیر تشخیص شدہ پولیو کیسز موجود ہو سکتے ہیں۔
یہ خطرناک اندازہ امریکی ریاست نیویارک کی ایک عہدیدار نے برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی سے بات کرتے ہوئے بیان کیا۔ اس سے قبل گزشتہ ماہ کے دوران نیویارک میں ایک غیر ویکسین شدہ آدمی کو پولیو کے شکار ہونے کی خبر منظر عام پر آئی تھی۔
امریکی ہیلتھ کمشنر برائے راک لینڈ کائونٹی ڈاکٹر پیٹریشیا شنابل روپرٹ نے اپنے خدشے کا اظہار کیا کہ "یہ صرف پولیو سے فالج کے کیس کا معاملہ نہیں ہے۔ پولیو کا وائرس دیگر افراد میں غیر علامتی اور ہلکی علامات کے ساتھ بھی ہو سکتا ہے۔ ہلکی علامات والے پولیو مریض اکثر منظر عام پر نہیں آتے۔"
ڈاکٹر پیٹریشیا کا کہنا تھا کہ پولیو سے فالج کے شکار ہونے والے مریضوں کی تعداد ایک فی صد سے بھی کم ہوتی ہے۔ اسی لئے یہ خدشات بجا ہیں کہ اس علاقے میں پولیو کے سینکڑوں یا ہزاروں کیسز موجود ہیں۔ ہمیں پوری آبادی کی ویکسینیشن کی ضرورت ہے۔"
بی بی سی کے مطابق نیویارک میں فالج کے شکار ہونے والے شخص کو ویکسین میں استعمال ہونے والے کمزور وائرس کے سبب بیماری لاحق ہوئی ہے۔ یہ کمزور وائرس ویکسین کے استعمال شدہ ملک سے دیگر ممالک سفر کرنے والے افراد کے ذریعے سے ایسی جگہوں میں منتقل ہو جاتے ہیں جہاں ویکسینیشن کی کمی ہو۔
-
ایک دہائی بعد امریکا میں پولیو کا پہلا کیس سامنے آ گیا
امریکا میں دس سال بعد پولیو کا پہلا کیس سامنے آیا ہے۔خبر رساں ادارے رائیٹرز کے ...
بين الاقوامى -
ٹانک میں پولیو کی ٹیم پر ایک اور حملہ، پولیس اہلکار شہید
خیبر پختونخوا کے گاؤں شادہ گرہ میں پولیو ٹیم پر ایک اور حملے میں سیکیورٹی پر مامور ...
پاكستان -
بل گیٹس نے پاکستانی خاتون پولیو ورکر کو ہیرو قرار دے دیا
دنیا کے امیر ترین افراد میں سے ایک اور مائیکروسافٹ کے بانی بِل گیٹس نے پاکستانی ...
پاكستان