دوران پرواز دونوں پائلٹ سو گئے، مسافر طیارہ حادثے کا شکار ہوتے ہوتے بچا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

افریقی ملک ایتھوپیا میں ایک ہوائی جہاز میں ایسا واقعہ پیش آیا جس کے نتیجے میں جہاز مسافروں سمیت موت کے منہ میں جا کھڑا ہوا تاہم سو جانے والے ہوابازوں کے بیدار ہونے پر طیارے کو سنبھال لیا گیا۔

دوران پرواز طیارے کے دونوں پائلٹ سو گئے اور جہاز اڑتا رہا۔

یہ واقعہ ایتھوپیا کی ایئر لائن کے ایک ہوائی جہاز کے ساتھ پیش آیا جو خرطوم سے ادیس ابابا کے لیے محو پرواز تھا۔ طیارے کے دونوں پائلٹ کاک پٹ میں اپنی اپنی سیٹوں پر سو گئے۔ اس وقت طیارہ 37,000 فٹ کی بلندی پر پرواز کر رہا تھا۔

گراونڈ پر موجود عملے اور کنٹرول ٹاور نے جب طیارے سے رابطے کی بار بار کوشش کی تو کوئی جواب نہ ملا تو انہیں پریشانی ہوئی۔ طیارے میں موجود ہوابازوں نے کسی وارننگ کا کوئی جواب نہیں دیا۔ اس وقت طیارہ ادیس ابابا ہوائی اڈے کے قریب پہنچ رہا تھا۔

انہوں نے واچ ٹاور کا الارم نہیں سنا

کنٹرول ٹاور نے پائلٹ سے رابطے کی کوششیں جاری رکھیں لیکن یہ تمام کوششیں ناکام رہیں تاہم آٹو پائلٹ سسٹم نے طیارے اور اس کے مسافروں کو یقینی تباہی سے بچا لیا۔

محفوظ لینڈنگ

آٹو پائلٹ سسٹم کی طرف سے الارم بجنے کے بعد دونوں پائلٹ آخری لمحات میں بیدار ہوئے۔ انہوں نے طیارے کو کنٹرول کرلیا اور ہوائی اڈے کے قریب گرنے سے بچا لیا۔ پائلٹوں کے سو جانے سے ہوا جہاز تقریبا پچیس منٹ تاخیر سے اترا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں