چین کے صدر شی جین پنگ نے شاہ چارلس کو برطانیہ میں تخت نشین ہونے پرمبارک باد کا پیغام بھیجا ہے۔
سرکاری خبررساں ایجنسی ژنہوا نے اتوار کوخبردی ہے کہ شی نے ہفتے کے روز بھیجے گئے پیغام میں کہا کہ وہ دونوں ممالک کے عوام کے درمیان باہمی افہام و تفہیم اور دوستی کو بہتر بنانے اور عالمی مسائل پر ابلاغ کو مستحکم کرنے کے لیے شاہ چارلس کے ساتھ مل کر کام کرنے کے منتظرہیں۔
گذشتہ دہائی میں لندن اور بیجنگ کے درمیان تعلقات مزید ابترہوئے ہیں اور نئی برطانوی وزیراعظم لیز ٹرس چین کے شدیدناقدین میں سے ایک رہی ہیں۔
ژنہوا کی رپورٹ کے مطابق صدر شی نے یہ بھی نشان دہی کی کہ رواں سال دونوں ممالک کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی پچاسویں سال گرہ ہے۔