جرمن چانسلر اولاف شولز خلیجی ممالک کے دورے کے آغاز پر سب سے پہلے ہفتہ کے روز سعودی عرب آرہے۔ اولاف شولز اپنے اس دورہ میں سیاسی اور اقتصادی معاملات پر گفتگو کریں گے۔
ایک جرمن عہدیدار نے اعلان کیا کہ شولز سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات کریں گے تاکہ خطے اور دنیا کی دلچسپی کے متعدد اقتصادی اور سیاسی معاملات پر تبادلہ خیال کیا جا سکے۔
جرمن چانسلر کے دورہ خلیج میں متحدہ عرب امارات اور قطر بھی شامل ہیں۔
شولز اتوار کی شام واپس برلن پہنچ جائیں گے۔ ان کے ساتھ مختلف اقتصادی شعبوں کے نمائندوں پر مبنی ایک بڑا وفد بھی خلیجی ممالک کا دورہ کر رہا ہے۔
اولاف شولز کے قریبی ذرائع نے اے ایف پی کو بتایا کہ یوکرین جنگ کے باعث بدلتے حالات کے تناظر میں جرمن چانسلر کا خطے کا یہ پہلا دورہ ہے۔
شولز کے ایک مشیر نے بتایا کہ سعودی ولی عہد آنے والی دہائیوں میں اہم کردار ادا کرتے نظر آرہے ہیں ۔
انہوں نے مزید کہا اگر آج ہم یمن میں جنگ کے مسئلے کو حل کرنا چاہتے یا ایران کے مسئلے کو حل کرنا چاہتے تو ہمیں سعودی عرب سے براہ راست بات چیت کرنا ہوگی۔ ہم ملکر کام کرنے کی ضرورت کو کسی صورت نظر انداز نہیں کرسکتے۔
-
سعودی عرب میں حاصل کردہ اصلاحات کواجاگر کرنے کے لیے کام کروں گی: چئیرپرسن انسانی حقوق
سعودی عرب کی ڈاکٹر ھلا بنت مزید بن محمد التویجری نے خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن ...
بين الاقوامى -
اسرائیلی وزیر اعظم کی دوریاستی حل کے حق میں تقریر، سعودی وزیر خارجہ کا خیر مقدم
تقریر عملی شکل اختیار کرے تو یہ بہت خوش آئند بات ہوگی، شہزادہ فیصل بن فرحان
بين الاقوامى -
ایرانی ڈرون ٹیکنالوجی کے بڑھتے ہوئے خطرے کو روکنا ضروری ہے: سعودی عرب
سعودی سرزمین پر 94 فیصد ڈرون حملوں کو ناکام بنا دیا: فیصل بن فرحان
بين الاقوامى