عرب پارلیمنٹ کی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کو وزیراعظم مقرر کیے جانے پر مبارک باد
عرب پارلیمنٹ کے سپیکر عادل بن عبدالرحمن العسومی نے سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کو شاہی فرمان کے تحت وزیراعظم مقرر کیے جانے پر انہیں مبارک باد پیش کی ہے۔
عرب پارلیمنٹ کے سپیکر نے خادم حرمین شریفین کی طرف سے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے ساتھ اس اعتماد پر انہیں مبارک باد پیش کی اور کہا کی عرب پارلیمنٹ کو شہزاہ محمد بن سلمان کو وزیراعظم مقرر کیے جانے پر خوشی اور فخر ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز کی قیادت میں سعودی عرب مزید ترقی اور خوش حالی کی منزلیں طے کرےگا۔
خیال رہے کہ کل منگل کو سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے ول عہد شہزادہ محمد بن سلمان کو وزیر اعظم اور شہزادہ خالد بن سلمان کو وزیر دفاع کے عہدے پرفائز کرنے کے احکامات جاری کیے تھے۔
-
وزیر اعظم پاکستان کی ولی عہد محمد بن سلمان کو وزیر اعظم کے عہدے پر تقرری کی مبارکباد
وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف نے سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن ...
پاكستان -
سعودی کابینہ میں ردوبدل؛ ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نئے وزیراعظم مقرر: شاہی فرمان
سعودی عرب کے شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے منگل کے روزکابینہ میں رد و بدل کا اعلان ...
بين الاقوامى -
سعودی فرمانروا شاہ سلمان اور ولی عہد سے جدہ میں بحرین کےشاہ حمد کی ملاقات
سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے ...
بين الاقوامى