وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف نے سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کو وزیر اعظم کے عہدے پر تقرری کی مبارکباد دیتے ہوئے ان کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیاہے۔
بدھ کو اپنے ایک ٹوئٹ میں وزیراعظم نے کہاکہ "میں اپنے بھائی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کو سعودی عرب کے وزیر اعظم کے طور پر تقرری کے موقع پر مبارکباد پیش کرتا ہوں، میں ان کی کامیابی اور برادر ملک سعودی عرب کے لیے خادمِ حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کی قیادت میں مزید ترقی اور خوشحالی کے لیے دعا گو ہوں۔"
"I extend my heartiest felicitations to HRH Crown Prince Mohammed bin Salman on his appointment as PM of KSA. We are confident that under his dynamic and visionary leadership, the Kingdom is destined to prosper & our bilateral relations will further deepen"
— Prime Minister's Office (@PakPMO) September 28, 2022
Prime Minister https://t.co/weE5hzi5Cy
سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے منگل کے روز سعودی کابینہ میں ردو بدل کرتے ہوئے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کو وزیر اعظم مقرر کیا ہے۔
سعودی شاہی فرمان کے مطابق "عزت مآب شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود، ولی عہد، حکمرانی کے بنیادی قانون کے آرٹیکل (چھپن) اور کابینہ کے قانون میں شامل متعلقہ دفعات سے استثناء کے طور پر وزیراعظم ہوں گے۔"
متن کے مطابق کابینہ کے اجلاسوں میں شاہ سلمان شرکت کریں گے اوران کی صدارت وہ کریں گے۔ وزراء کی کونسل کی شہزادہ محمد بن سلمان کے زیرقیادت تنظیم نو کی گئی ہے۔
-
سعودی کابینہ میں ردوبدل؛ ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نئے وزیراعظم مقرر: شاہی فرمان
سعودی عرب کے شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے منگل کے روزکابینہ میں رد و بدل کا اعلان ...
بين الاقوامى -
سعودی عرب کے خودمختاردولت فنڈ نے سبزبانڈز کے لیے بینکوں کی خدمات حاصل کرلیں
سعودی عرب کے خود مختاردولت فنڈ، پبلک انویسٹمنٹ فنڈ (پی آئی ایف) نے سٹی اور جے پی ...
بين الاقوامى -
بیرونی سیاحوں کی میزبانی، امسال سعودی عرب ’’جی 20‘‘ ممالک میں سرفہرست
جی 20 ممالک کے وزرائے سیاحت کے اجلاس میں بتایا گیا کہ ورلڈ ٹورازم آرگنائزیشن کے ...
مشرق وسطی