برطانیہ نے مانچسٹرشہر میں واقع چینی قونصل خانے کے احاطے میں مظاہرہ کرنے والے ایک شخص پر تشدد کے واقعے کے بعد لندن میں چین کے ناظم الامور کو طلب کیا ہے۔
برطانیہ کے وزیر خارجہ جیسی نارمن نے دارالعوام میں بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ ’’سیکرٹری خارجہ نے لندن میں چینی سفارت خانے کے ناظم الامور کو طلب کیا ہے اوران سے اس واقعہ پر حکومت کی گہری تشویش کا اظہارکیا ہے۔نیزان سے قونصل خانے کے عملہ کے اقدامات کی وضاحت طلب کی گئی ہے۔
مانچسٹر میں چینی قونصل خانے کے عملہ نے احاطے کے باہر مظاہرے میں شریک ایک شخص کوپکڑ لیا تھا اور پھر وہ اسے گھسیٹتے ہوئے اندر لے گئے تھے جہاں اسے مبیّنہ طور پر مارا پیٹا گیا۔