افغانستان وطالبان

طالبان سیکورٹی فورسز نے داعش خراسان کے 6 ارکان کو ہلاک کر دیا

ہلاک ہونے والے مسجد اور تعلیمی ادارے پر دو بڑے حملوں میں ملوث تھے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

افغان "طالبان" تحریک کے ایک ترجمان نے ہفتہ 22 اکتوبر کو اعلان کیا کہ اس کی سیکورٹی فورسز نے دارالحکومت کابل میں رات کے وقت کی گئی ایک کارروائی میں داعش خراسان کے 6 ارکان کو ہلاک کر دیا ہے ۔ ترجمان قاری یوسف احمدی نے مزید کہا کہ داعش خراسان کے مارے گئے ارکان نے حالیہ ہفتوں میں دو بڑے حملوں میں حصہ لیا تھا۔ ایک مسجد اور ایک تعلیمی ادارے پر ان دو حملوں میں درجنوں طلبہ جاں بحق ہوگئے تھے۔

قاری یوسف نے کہا کارروائی کے دوران فورسز کا ایک اہلکار بھی جاں بحق ہوگیا ہے۔ انہوں نے کہا مرنیوالے دہشتگرد وزیر اکبر خان مسجد اور کاج ایجوکیشنل انسٹی ٹیوٹ پر حملہ کرنے والوں میں شامل تھے۔

یاد رہے ان دونوں حملوں کی ذمہ داری کسی گروپ نے قبول نہیں کی ہے۔

داعش کی افغان شاخ ’’ داعش خراسان‘‘ کے ارکان پہلی مرتبہ 2014 میں مشرقی افغانستان میں سامنے آئے تھے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں