سعودی ’’لیبر ایوارڈ‘‘ کے لئے 10 ہزار اداروں میں مقابلہ
انسانی وسائل کی وزارت کے زیر اہتمام 2 نومبر کو تقریب میں 24 انعامات دئیے جائیں گے
سعودی عرب میں لیبر ایوارڈز کی تقریب 2 نومبر بدھ کو منعقد کی جارہی ہے۔ لیبر ایوارڈز کے دوسرے ایڈیشن میں 10 ہزار سعودی ادارے شریک ہیں۔ ان اداروں کو تین مرکزی کیٹگریز کے تحت 24 ایوارڈز سے نوازا جائے گا۔
نجی شعبے کے اداروں کے لیے ان ایوارڈز کا اہتمام وزیر انسانی وسائل و سماجی ترقی انجینئر احمد الراجحی نے کیا ہے۔ یہ ایوارڈ وزارت کے مختلف شعبوں میں ممتاز اداروں کی کوششوں کو عزت دینے اور ممتاز عملی ماڈلز کو نافذ کرنے اور کام کے مثالی ماحول کے معیارات کی تعمیل کرنے کے لیے حوصلہ افزائی کرنے کے لیے دئیے جاتے ہیں۔ ایوارڈز کا مقصد اداروں میں مسابقت کی سطح کو بڑھانا اور افرادی قوت کو کام کرنے کی ترغیب دینا ہے۔
جن تین کیٹگریز میں انعامات رکھے گئے ہیں ان میں ’’مقامی صنعت سازی‘‘ ، ’’ کام کا ماحول‘‘ اور ’’ہنر اور تربیت‘‘ کے کیٹگریز میں انعامات رکھے گئے ہیں۔ یہ امر قابل ذکر ہے کہ ان ٹریکس کا انتخاب ان کی سٹریٹجک اہمیت کی وجہ سے کیا گیا ہے۔ اس میں سعودی صنعت کی حوصلہ افزائی کی گئی، مرد و خواتین کے لئے ملازمت کے مواقع پیداکرنے کی حوصلہ افزائی کی گئی۔ کام کے مقامات کے ماحول کو بہتر بنانے اور انسانی وسائل کی ترقی کو مد نظر رکھا گیا ہے۔
-
پاکستان سعودیہ سٹیئرنگ کمیٹی کا پہلا اجلاس: توانائی کے شعبہ میں تعاون پر تبادلہ خیال
سعودی وزیر توانائی شہزادہ عبدالعزیز بن سلمان اور پاکستانی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے ...
مشرق وسطی -
سعودیہ میں معذور افراد کیلئے مختص جگہ پر پارک کی گئی 2 ہزار 629 گاڑیاں ضبط کرلی گئیں
قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کو 500 سے 900 ریال کے درمیان جرمانے بھی کئے گئے
مشرق وسطی -
سعودی عرب میں سب سے بڑے ڈرائیونگ اسکول کا عن قریب افتتاح
مکہ مکرمہ میں سعودی عرب کے سب سے بڑے ڈرائیونگ سکول کے قیام کے لیے الٹی گنتی شروع ...
مشرق وسطی