امریکا اور سعودی عرب کی عمران خان پر حملے کی شدید مذمت

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

امریکہ اور سعودی عرب نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان پر حملے کی مذمت کی ہے۔ ترجمان وائٹ ہاوس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے ’’کہ عمران خان پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں۔‘‘

انہوں نے کہا ’’کہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو پنڈلی میں گولی لگی، امریکا عمران خان اور ان کے حامیوں پر حملے کی سخت مذمت کرتا ہے۔‘‘ بیان میں کہا گیا ہے کہ زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے پُرامید ہیں۔

سعودی عرب کا اظہار مذمت

دریں اثنا سعودی عرب نے بھی پاکستان کے سابق وزیراعظم عمران خان پر قاتلانہ حملے کی کوشش پر شدید مذمت اور برہمی کا اظہار کیا ہے۔

سعودی خبر رساں ادارے ’ایس پی اے‘ کے مطابق سعودی دفتر خارجہ کی جانب سے جمعرات کو جاری بیان میں کہا کہ سعودی عرب پاکستان کے سابق وزیر اعظم عمران خان پر قاتلانہ حملے کی کوشش کی سخت الفاظ میں مذمت اور شدید ناگواری کا اظہار کرتا ہے۔

دفتر خارجہ نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ مملکت، پاکستان کے امن واستحکام اور اس کے ترقیاتی عمل کو مخدوش کرنے والی ہر سرگرمی کے خلاف پاکستان اور اس کے عوام کے ساتھ کھڑی ہے۔

سعودی دفتر خارجہ نے توجہ دلائی کہ مملکت ہر طرح کے تشدد، انتہا پسندی اور دہشت گردی کے خاتمے کے لیے کی جانے والی کوششوں کے ساتھ ہے۔ مملکت کی آرزو ہے کہ پاکستان اور اس کے برادر عوام امن و استحکام اور ترقی و خوشحالی سے مالا مال ہوں اور رہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں