ارجنٹائنی صحافی کا لیونل میسی کے والدکا شدید بیماری میں مبتلا ہونے کا دعویٰ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

ارجنٹائن کے لیجنڈ فٹبالر لیونل میسی الجزائر کے خلاف ورلڈ کپ 2026 کے میچ میں پہلا گول کرنے کے بعد آبدیدہ ہو گئے، جس کے بعد انہوں نے اسی میچ میں اپنا پہلا ہیٹ ٹرک بھی مکمل کیا۔

ایک ارجنٹائن صحافی کے مطابق میسی کی آنکھوں میں آنسو ان کے والد کی خراب صحت کی وجہ سے تھے۔میچ کے دوران اور اختتامی سیٹی کے بعد میسی واضح طور پر جذباتی اور تھکے ہوئے دکھائی دیے اور پہلا گول کرنے کے فوراً بعد ان کی آنکھوں میں آنسو نمایاں ہو گئے۔

ارجنٹائن کے صحافی ایڈوارڈو فائن مین نے ریڈیو پروگرام میں جو ''میٹری'' اسٹیشن پر نشر ہوا، لیونل میسی کی آنکھوں میں آنے والے آنسوؤں کی اصل وجہ واضح کی۔

انہوں نے کہا کہ یہ معاملہ میسی کے والد سے متعلق ہے اور ان کی طبی حالت اس وقت بہتر نہیں ہے۔فائن مین کے مطابق خورخے میسی گزشتہ سال سے ایک سنگین صحتی مسئلے کا سامنا کر رہے ہیں اور اس ہفتے بعض صورتحال نے ان کی حالت کو مزید بگاڑ دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ میسی اس ذاتی پریشانی سے شدید متاثر ہیں۔خورخے میسی، جن کی عمر 68 سال ہے، نہ صرف لیونل میسی کے والد ہیں بلکہ طویل عرصے تک ان کے ایجنٹ کے طور پر بھی خدمات انجام دیتے رہے ہیں۔

میچ کے بعد میسی نے مکسڈ زون میں صحافیوں سے کھل کر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس وقت کھیل کے میدان سے ہٹ کر ایک مشکل دور سے گزر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا: اصل بات جو کھیل سے بالکل الگ ہے، یہ ہے کہ میں نے مشکل دن دیکھے ہیں۔ میں پورے ٹیم اسٹاف اور اپنے ساتھی کھلاڑیوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں، کیونکہ وہ ہمیشہ کی طرح میرے ساتھ کھڑے رہے۔ انہوں نے مجھے اس مشکل وقت سے نکلنے کے لیے بہت حوصلہ دیا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں