سینیٹ میں جمعہ کو ارکان اسمبلی کی کسی بھی جرم میں نا اہلی کی پانچ سالہ مدت سمیت چیئرمین ، ڈپٹی چیئرمین اور ارکان سینیٹ کی تنخواہوں اور مراعات سے متعلق چار الگ الگ بل منظور کیے۔
ایوان نے وفاقی بجٹ 2023-24ء پر بحث کو موخر کرتے ہوئے قانون سازی کے سلسلے میں اضافی ایجنڈا لیا ۔ اجلاس چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی صدارت میں ہوا۔
بل کے تحت پارلیمنٹیرین کی کسی بھی جرم میں نا اہلی کی مدت پانچ سال ہو گی ۔ پاکستان تحریک انصاف اور جماعت اسلامی کے ارکان نے انتخابی ایکٹ میں ترمیم کو مخصوص شخصیت کو فائدہ پہنچانے کا بل قرار دے کر مسترد کر دیا اور واضح کیا ہے کہ کسی کے انفرادی مفاد کے لیے قانون سازی کا کوئی جواز نہیں ہے پارلیمنٹ کو اس سے گریز کرنا چاہیے ۔
اسی طرح صدر کی بجائے الیکشن کمیشن آف پاکستان کو عام انتخابات کی تاریخ کے اعلان کا اختیار حاصل ہو گا۔چیئرمین سینیٹ نے بل کی شق وار منظوری حاصل کی اور بل کو کثرت رائے سے منظور کر لیا گیا۔
اس کے علاوہ سینیٹ نے الیکشن ایکٹ میں ترمیم کا بل کثرت رائے سے منظور کرلیا، انتخابات کی تاریخ دینے کا اختیار الیکشن کمیشن آف پاکستان کو مل گیا۔ترمیم کے تحت الیکشن کمیشن اب الیکشن پروگرام میں ترمیم کر سکے گا اور نیا الیکشن شیڈول یا نئی الیکشن تاریخ کا اعلان کرسکے گا۔
سینیٹ نے ایوان کے رکن کہدہ بابر کی جانب سے پیش کئے گئے چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ اور اراکین کی تنخواہ اور مراعات سے متعلق بلز بھی منظور کرلیے۔
-
شیل کا پاکستان میں اپنے تمام حصص فروخت کرنے کا اعلان
پٹرولیم مصنوعات کی برطانوی کمپنی شیل نے پاکستان میں موجود اپنے کاروبار کو سمیٹتے ...
پاكستان -
پاکستان: اسلامی نظریاتی کونسل نے خواتین کو بغیر محرم حج پر جانے کی مشروط اجازت دیدی
پاکستان کی اسلامی نظریاتی کونسل نے وزارت حج کے استفسار پر خواتین کو محرم کے بغیر ...
پاكستان -
پاکستان ۔ آذر بائیجان کا باہمی تجارت اور مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق
وزیر اعظم شہباز شریف اور آذربائیجان کے صدر الہام علیوف کی ملاقات کے بعد مشترکہ ...
پاكستان