برطانوی وزیراعظم موسمیاتی اجلاس سے اچانک اٹھ کرکیوں چلے گئے؟

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

برطانوی وزیر اعظم رشی سوناک کل سہ پہر شرم الشیخ میں منعقدہ موسمیاتی سربراہی اجلاس سے عجلت میں باہر نکلے جب ان کے معاون نے ان کے کان میں کچھ ایسی سرگوشی کی جس نے حاضرین اور میڈیا کے نمائندوں کو الجھن میں ڈال دیا۔ اس واقعے کی ایک ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر دیکھی جا رہی ہے۔ اس ویڈیو کو اب تک دو ملین سے زیادہ لوگ دیکھ چکے ہیں۔ اگرچہ ٹویٹر پر کلپ نشر کرنے والے Disclose.tv اکاؤنٹ کے فالورز کی تعداد صرف ایک ملین ہے۔

برطانوی وزیراعظم کے اسٹیج پر آنے کے چند منٹ بعد ان کا ایک معاون ان کے قریب آیا اور اس نے وزیراعظم رشی سوناک کے کان میں کچھ کہا تو وہ جلدی سے اٹھ کھڑے ہوئے اور عقبی دروازے سے کانفرنس ہال سے باہر نکل گئے۔

کچھ دیر تک برطانوی حکومت کے کسی اہلکار کی طرف سے کوئی سرکاری بیان جاری نہیں کیا گیا، جس میں وزیراعظم کی ڈرامائی رخصتی کی وضاحت کی گئی ہو۔ تاہم سوناک بعد میں واپس آئے۔ وہ پرسکون لگ رہے تھے جیسے کہ کچھ ہوا ہی نہیں۔ بعد میں انہوں نے کانفرنس سے خطاب بھی کیا۔ برطانیہ اب بھی موسمیاتی تبدیلی کے فنڈ میں عطیہ دینے کے لیے پرعزم ہے اور 2025 تک وہ فنڈز کو 3 گنا تک دگنا کر دے گا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں