برطانوی وزیراعظم کاسعودی ولی عہد سےتوانائی مارکیٹ کے استحکام پرتبادلہ خیال

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

برطانوی وزیراعظم رِشی سوناک نے سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے ساتھ بات چیت میں تیل کی منڈیوں کو مستحکم کرنے کی کوششوں پرزوردیا ہے۔

نئے برطانوی وزیراعظم نے انڈونیشیا کے جزیرے بالی میں منگل کے روزگروپ 20 کے سربراہ اجلاس کے موقع پر ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات کی ہے۔

ڈاؤننگ اسٹریٹ (لندن)کے ایک ترجمان نے کہا کہ یوکرین پرروس کے حملے کے بعد توانائی کی قیمتوں میں عالمی سطح پراضافہ ہوا ہے اور اس تناظرمیں وزیراعظم نے اس امید کا اظہارکیا ہے کہ برطانیہ اور سعودی عرب توانائی کی منڈیوں کے استحکام کے لیے مل جُل کرکام جاری رکھیں گے۔

ترجمان نے مزیدکہا کہ سوناک نے ایران کی ’’عدم استحکام کی سرگرمیوں‘‘پربھی تبادلہ خیال کیا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں