سعودی بچوں میں مطالعہ کی عادت کے فروغ کیلئے چھ شہروں میں خصوصی ایونٹ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

سعودی لائبریریز اتھارٹی نے وزارت بلدیات، دیہی امور اور ہاؤسنگ کے تعاون سے بچوں کے عالمی دن کی مناسبت سے دو دن کیلئے "ہمارے بچے پڑھتے ہیں" کے عنوان سے ایونٹ کا انعقاد کیا۔ بچوں میں پڑھنے کی عادت کے فروغ کیلئے یہ سرگرمی ہر سال منعقد کی جاتی ہے۔

سعودی حکام نے پڑھنے کی عادت سے متعلق یہ سرگرمی 6 مختلف علاقوں میں منعقد کی۔

ثقافتی سفر

اس حوالے سے لائبریریز اتھارٹی نے ایک مربوط ثقافتی سفر تیار کیا ہے جس میں مطالعے کے ساتھ دیگر ملتی جلتی سرگرمیاں بھی رکھی گئی ہیں۔ ان سرگرمیوں میں انٹرایکٹو لائبریری شامل ہے جو بچوں کو ادب، کہانیوں، سائنس، تاریخ اور دیگر موضوعات کے شعبوں میں مختلف معلومات فراہم کرتی ہے۔ عملی ورکشاپس کا بھی انعقاد کیا جارہا۔ ڈرائنگ کے ذریعے اظہار کی سرگرمی بچوں کو کہانی پڑھنے کی ترغیب دے رہی اور ان میں مختلف ہنر سیکھنے کی طلب پیدا کر رہی ہے۔

ایونٹ میں اقتباسی راہداری بھی شامل کی گئی ہے ۔ جہاں کتاب کی صفحات کی شکل کے ڈیزائن دیوار پر پینٹ کئے گئے ہیں۔ یہاں بچے اپنے پسندیدہ اقتباس لکھ کر دیگر آنیوالوں کے ساتھ شیئر کر سکتے ہیں۔ مطالعہ گاہیں الگ قائم ہیں۔ کہانی سنانے کا اہتمام ہے۔ فوٹو گرافی، موسیقی کے مختلف پس منظر ہیں۔

6 مقامات

جن چھ علاقوں میں یہ ایونٹ منعقد کئے جا رہے ہیں ان میں طائف میں کا الردف پارک، جازان میں ثقافتی راہگزر، الاحسا میں کنگ عبد العزیز ماحولیاتی پارک، مدینہ منورہ میں کنگ فہد سنٹرل پارک، عر عر میں گلابوں کا پارک اور بریدہ شہر میں ہاؤسنگ پارک شامل ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں