تھپڑ رسید، کرسی بھی چل گئی: سینیگال کی پارلیمنٹ میں ارکان کے درمیان جھڑپیں
تصادم صدر میکی سال کی تیسری مدت کے لیے امیدوار بننے پر اختلاف کے باعث شروع ہوا
پارلیمان کے تقدس کی پامالی کا ایک اور واقعہ سامنے آگیا ہے۔ اس مرتبہ بدمزگی سینیگال کی پارلیمان میں دیکھنے آئی۔ جھڑپوں میں تھپڑ اور کرسی تک چل گئی۔
جھڑپ کی ویڈیو وائرل ہوگئی اور اسے دنیا بھر میں دیکھا گیا۔ میکی سال کے صدر کی تیسری مدت کیلئے امیدوار بننے پر حامی اور مخالف ارکان پارلیمان میں اختلاف پیدا ہوا اور دیکھتے ہی دیکھتے عملی لڑائی میں تبدیل ہوگیا۔
مشاهد لمعركة اندلعت تحت قبة برلمان السنغال بعدما صفع نائب زميلته على وجهها بسبب اختلافهما على ترشح الرئيس لولاية ثالثة.. ونائب آخر ظهر يستعد للشجار بخلع ملابسه #العربية pic.twitter.com/f3YUyvqh6A
— العربية (@AlArabiya) December 1, 2022
ایک رکن پارلیمنٹ نے خاتون رکن کو تھپڑ جڑ دیا، جس کے بعد لحیم شحیم خاتون نے کرسی چلا دی، اس دوران ایک رکن پارلیمان قمیص اتار کر لڑائی کیلئے تیار ہوتا بھی دکھائی دیا۔
یاد رہے میکی سال 25 مارچ 2012 کو سابق صدر کو رن آف الیکشن میں شکست دے کر جمہوریہ سینیگال کے صدر بننے تھے۔