سعودی کابینہ بجٹ مالی سال 2023ء کی منظوری دے گی
سعودی وزراء کونسل [کابینہ] آج بدھ کے روزنئے مالی سال 1444/1445ھ بہ مطابق 2023ء کے لیے مملکت کے عمومی بجٹ کی منظوری دے گی۔
سعودی وزارت خزانہ نے ایک ابتدائی بیان میں کہا گیا ہے کہ سال 2023 کے لیے تخمینہ شدہ بجٹ کا اعلان کیا تھا اور تخمینہ آمدنی 1.123 کھرب ریال اور اخراجات کا تخمینہ 1.114 کھرب ریال تھا، جس میں 9 بلین ریال اضافی ہیں۔
بجٹ کے ابتدائی بیان کے مطابق سال 2025 کے لیے کل محصولات تقریباً 1.205 ٹریلین ریال اور اخراجات تقریباً 1.134 ٹریلین ریال متوقع ہیں۔
سعودی بجٹ میں 2022ء کی تیسری سہ ماہی میں تقریباً 287.73 ارب ریال کے اخراجات کے مقابلے میں تقریباً 301.87 ارب ریال کی آمدنی ریکارڈ کرنے کے بعد تقریباً 14.14 ارب ریال کا سرپلس ریکارڈ کیا گیا۔
اس سال کے آغاز سے تیسری سہ ماہی کے اختتام تک سعودی بجٹ میں تقریباً 800.65 ارب ریال کے اخراجات کے مقابلے میں تقریباً 950.19 ارب ریال کی آمدنی ریکارڈ کی گئی، جس میں تقریباً 149.54 ارب ریال کا سرپلس ریکارڈ کیا گیا۔
-
سعودیہ تیل کے علاوہ برآمدات میں بھی آگے،سات سال کے مقابلے میں سب زیادہ برآمدات ریکارڈ
تیل کی پیداوار دولت کی شہرت رکھنے والے سعودی عرب نے تیل کے علاوہ برآمدات بڑھانے کے ...
مشرق وسطی -
سعودی عرب کی بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی اسلام آباد کے لیے 40 لاکھ ڈالرکی خطیرامداد
سعودی عرب نے بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی اسلام آباد کو40 لاکھ ڈالرکی رقم عطیہ کے ...
پاكستان -
شی جِن پِنگ کے دورۂ سعودی عرب کے موقع پر29 ارب ڈالرکے معاہدوں پردست خط متوقع
چینی صدر شی جِن پِنگ کے رواں ہفتے سعودی عرب کے دورے کے موقع پر110 ارب ریال (29.26 ...
بين الاقوامى