سعودی عرب نے بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی اسلام آباد کو40 لاکھ ڈالرکی رقم عطیہ کے طورپردی ہے۔
اسلام آباد میں متعیّن سعودی سفیرنواف بن سعیدالمالکی نے ایک ٹویٹ میں اسلامی یونیورسٹی کی اس مالی اعانت کی اطلاع دی ہے اوراس پراپنی اورسعودی سفارت خانہ میں تعینات اپنے رفقاء کی جانب سے خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیزاوران کےولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا شکریہ اداکیا ہے۔
میں اپنی اورسفارتخانہ إسلام آبادمیں اپنے رفقا کی طرف سے خادم حرمین شریفین اور ان کےولی عہد-اللہ دونوں کی حفاظت فرماٸے-کا تہہ دل سےشکرگزارہوں،جنہوں نےبین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی کےلیےچار ملین ڈالر معاونت کےساتھ یونیورسٹی،انتظامیہ کی ترقی،خوشحالی کےلیے نیک خواہشات کااظہار کیا۔ pic.twitter.com/mWqUY3g8E5
— نواف بن سعيد المالكي (@AmbassadorNawaf) December 6, 2022
انھوں نے کہا کہ ’’میں شاہ سلمان اورسعودی ولی عہد کا تہ دل سےشکرگزارہوں،جنھوں نےبین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی کےلیےچارملین ڈالر کی معاونت کی ہے اورجامعہ ،اس کی انتظامیہ کی ترقی وخوش حالی کےلیے نیک خواہشات کااظہارکیاہے‘‘۔
ذرائع کے مطابق سعودی عرب کی جانب سے اس خطیرفراخدلانہ امداد سے مالی مشکلات سے دوچاربین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی کو اپنے مسائل پر قابوپانے میں مدد ملے گی۔اس کے علاوہ وہ اپنے ان ترقیاتی منصوبوں کوعملی جامہ پہنا سکے گی جو مالی وسائل نہ ہونے کی وجہ سے التوا کا شکار ہیں۔