بارش سے نمٹنے کے لیے مکہ مکرمہ میں ایئر ایمبولینس اور 98 ایمرجنسی سینٹرز تیار

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

مکہ مکرمہ میں سعودی عرب کی ہلال احمر اتھارٹی کی شاخ نے موسم کی خرابی سے نمٹنے کے لیے اپنی تیاریاں زیادہ سے زیادہ کرنا شروع کردی ہیں۔

مکہ مکرمہ کے علاقے میں بارش کی صورتحال کے بارے میں قومی مرکز برائے موسمیات کی طرف سے جاری کردہ انتباہات کے ساتھ جس میں شدید بارشوں کی توقع ظاہر کی گئی ہے، میں الرٹ بڑھا دیا گیا ہے۔ موسم کی خرابی کے باعث کسی بھی ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کےلیے خطے میں تمام وسائل بشمول انسانی اور مشینری، استعمال کیا گیا ہے.

مکہ مکرمہ ریجن میں 98 مراکز میں تیاریاں بڑھائی گئی ہیں۔ جن میں طائف گورنریٹ میں 24 مراکز، پوری جدہ گورنری میں 36 مراکزاور مقدس دارالحکومت میں 38 مراکزقائم کیے گئے ہیں، ان میں ڈاکٹروں، ماہرین اور ایمرجنسی میڈیسن ٹیکنیشنز کا عملہ مکمل طور پر جدید آلات اور وسائل سے لیس ہے۔ اس کے علاوہ موسمی حالات کے پیش نظرتقریباً 114 میکانزم اختیار کیے گئے ہیں۔ ان مین ایمبولینسز، ڈیزاسٹر اور کرائسس میکانزم، ایمبولینسز کے علاوہ ایئرایمبولینسز کا بھی اہتمام کیا گیا ہے۔ زمینی ایمبولیٹری خدمات فراہم کی گئی ہیں اورجدید ترین طبی اور تکنیکی آلات سے مراکز کو لیس کیا گیا ہے۔

اتھارٹی کی برانچ کے ڈائریکٹر ڈاکٹر مصطفیٰ بن جمیل بلجون نے کمانڈ اینڈ کنٹرول روم، خطے کے تمام ایمرجنسی مراکز، کوالٹیٹیو ریسپانس ٹیموں اور رضاکار ایمبولینس ٹیموں کی مکمل تیاری کی تصدیق کی۔

بلجون نے تمام شہریوں اور رہائشیوں سے اپیل کی کہ وہ مجاز حکام کی طرف سے جاری کردہ ہدایات پر عمل کریں، موسم کے ان اتار چڑھاؤ کے وقت احتیاط برتیں اور ٹریفک سیفٹی قوانین پر عمل کریں۔ خاص طور پر جب تیز بارش ہو، شاہراہوں پر انتہائی احتیاط کے ساتھ گاڑی چلائیں، خطرناک جگہوں سے دور رہیں، موسلادھار بارش اور بارش کے تالاب، حادثات کے ارد گرد جمع نہ ہوں اور ایمبولینس ٹیموں کے لیے راستہ بنائیں۔ ضرورت مندوں کو پوری حد تک طبی خدمات فراہم کریں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں