سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان بن عبداللہ نے اپنے روسی ہم منصب سرگئی لاوروف کو یوکرینی بحران کو سیاسی طور پر حل کرنے کی کوششوں کے لیے سعودی عرب کی حمایت کا یقین دلایا۔
سعودی پریس ایجنسی "ایس پی اے" کے مطابق بدھ کے روز شہزادہ فیصل اور لاوروف نے ٹیلی فون پر گفتگو کی۔ دونوں وزرا نے یوکرین کے بحران سے متعلق تازہ ترین پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا۔
سعودی وزیر خارجہ نے اس بات کی تصدیق کی کہ مملکت تمام فریقین کے درمیان تمام تر کوششیں جاری رکھے گی۔
مزید برآں دونوں وزرا نے دونوں دوست ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات اور مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کے طریقہ کار پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ علاقائی اور بین الاقوامی صورتحال پر ہونے والی پیش رفت پر بھی گفتگو کی گئی۔
-
روسی تیل پرمغرب کی قیمتوں کی حد کےکوئی واضح نتائج نظرنہیں آرہے:سعودی وزیرتوانائی
سعودی عرب کے وزیر توانائی شہزادہ عبدالعزیز بن سلمان نے کہا ہے کہ روس کے خام تیل پر ...
بين الاقوامى -
سعودی عرب اوریواے ای کی ثالثی کے نتیجے میں امریکااورروس کے درمیان قیدیوں کا تبادلہ
سعودی عرب اورمتحدہ عرب امارات نے کہا ہے کہ ان کی مشترکہ ثالثی کی کوششوں سے جمعرات ...
بين الاقوامى -
روسی زبان بولنے والے ہیکرز کی امارات اور سعودی عرب میں کارروائیاں تیز
روسی زبان بولنے والوں کو متحدہ عرب امارات اور سعودی عرب میں سب سے زیادہ کمپیوٹر ...
مشرق وسطی