جورجینا سپورٹس ڈریس میں شاپنگ کرتی رہیں: ویڈیو وائرل

سعودی کلب سے معاہدہ کرنیوالے رونالڈو کی گرل فرینڈ کے ساتھ بچے بھی تھے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

جمعرات کو سوشل میڈیا پر بڑے پیمانے پر پھیلی ایک ویڈیو کلپ میں عالمی فٹ بال سٹار کرسٹیانو رونالڈو کی گرل فرینڈ جورجینا روڈریگز کو دکھایا گیا جب وہ ریاض کے وسط میں واقع کنگڈم ٹاور مال میں اپنے بچوں کے ساتھ خریداری کر رہی تھیں۔ ویڈیو دور سے بنائی گئی ہے اور اس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ جورجینا کھیلوں کے لباس میں ہیں۔

چند دنوں کے دوران سوشل میڈیا پر عالمی سٹار اور ان کے اہل خانہ کے سعودی عرب کے النصر کلب میں شامل ہونے اور سعودی عرب میں آنے کا چرچا ہے۔ رونالڈو اور ان کے اہل خانہ کے مصروفیات پر نظر رکھی جار ہی ہے۔

سعودی شہری رونالڈو کی گرل فرینڈ جورجینا کے متعلق بھی دلچسپی کا اظہار کر رہے ہیں۔ اسی حوالے سے بعض افراد نے جورجینا کا فرضی سعودی شناخت نامہ بنا کر پوسٹ کر دیا تھا۔ ایک صارف نے جورجینا کو النصر کلب کی شرٹ میں دکھایا تھا۔

سعودی مداح رونالڈو کے ساتھ ساتھ ان کی گرل فرینڈ جورجینا کی نقل و حرکت اور مصروفیات سے متعلق بھی آگاہ رہنے کی کوشش کر رہے اور دوسروں کو آگاہ کر رہے ہیں۔ جورجینا اور ان کے بچوں کی ریاض کے "مرسول پارک" سٹیڈیم میں داخل ہونے کی تصاویر اور ویڈیوز بھی وائرل کی گئی تھیں۔ سٹیڈیم میں رونالڈو اور ان کے اہل خانہ کو خوش آمدید کہنے کی تقریب کا انعقاد کیا گیا تھا۔

جورجینا اس تقریب میں عربی الفاظ کے ساتھ سامعین کے سامنے آئیں، انہوں نے "ھلا و مرحبا" کے الفاظ کہے تھے۔ بعض صارفین نے اس حوالے سے بھی بحث شروع کی تھی کہ رونالڈو کے بچے کن سکولوں میں داخلہ لیں گے، اس پر صارفین نے اپنی اپنی رائے کا اظہار کیا تھا۔ بعض صارفین نے مشہور خاندان کے لئے تفریحی مقامات اور ریستورانوں کی تجاویز بھی فراہم کردی تھیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں