برازیل میں ماں بننے والی ایک خاتون جہاں ایک طرف ننھے مہمان کی آمد سے بہت خوش تھی تو دوسری طرف خوشی کے اس موقعے پر اسے شدید صدمے اور تکلیف کا بھی سامنا کرنا پڑا۔
نو ماہ تک بچے کو اپنے بطن میں پالنے والی خاتون کو جہاں بچے کی خوشی تھی تو ہیں اس بیماری میں اسے اپنا ایک ہاتھ بھی گنوانا پڑا۔
اندرونی خون بہنے سے پہلے خاتون نے صحت مند بچے کو جنم دیا مگر اس کی خوشی کی کیفیت ایک حقیقی المیے میں بدل گئی۔
خاتون کا ہاتھ کاٹنا پڑا
زچگی کے مرحلے سے گذرنے والی خاتون کا خون رُک نہیں سکا۔ ڈاکٹر خون کو روکنے میں مصروف تھے تو اسے دوائی دینے کے لیے اس کے ہاتھ میں 'کینولا' لگایا جو ہاتھ کے اندر دھنس گیا جس سے ہاتھ سوج گیا اور اس کا انفیکشن اتنا خطرناک ہوا کہ خاتون کو دوسری تکلیف بھول گئی۔ خاتون کو دوسرے اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے خاتون کا ہاتھ کاٹ ڈالنے کا مشورہ دیا۔
اسپتال نے متاثرہ خاتون کے ساتھ اپنی مکمل یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔ اسپتال نے واقعے کی تحقیقات کرنے اور غفلت برتنے والے علمے کے خلاف سخت کارروائی کا عزم کیا ہے۔
قابل ذکر ہے کہ خاتون کے خاندان نے اعلان کیا تھا کہ ان کی بیٹی سلوا نے اپنے تیسرے بچے کو جنم دیا ہے، یہ قدرتی اور کامیاب پیدائش ہے۔ اس نے اشارہ کیا کہ بچہ ٹھیک ہے۔
سول پولیس نے تصدیق کی کہ تفتیش کار اس وقت گواہوں کے انٹرویوز اور معاملے سے متعلق طبی دستاویزات کا جائزہ لے رہے ہیں۔