ایران نے خفیہ طور پر یورینیم افزودگی کے نظام میں تبدیلیاں کیں: اٹامک انرجی ایجنسی

تہران نے 60 فیصد تک یورینیم افزودہ کرنے کے لیے سینٹری فیوجز ( آئی آر سکس ) کی دو سیریز کے درمیان رابطہ میں غیر اعلانیہ تبدیلی کی: آئی اے ای اے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی نے ایک خفیہ رپورٹ میں بتایا ہے کہ ایران نے اپنے فورڈو پلانٹ میں 60 فیصد تک یورینیم افزودہ کرنے کے لیے سینٹری فیوجز (آئی آر سکس) کی دو سیریز کے درمیان غیر اعلانیہ تبدیلی کی ہے ۔ اس اقدام پر ایجنسی نے ایران کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

رکن ممالک کو بھیجی گئی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ آئی اے ای اے کے ڈائریکٹر جنرل رافیل گروسی کو اس بات پر تشویش ہے کہ ایران نے ایجنسی کو پیشگی اطلاع دیئے بغیر انتہائی افزودہ یورینیم کی پیداوار سے متعلق فورڈو فیول افزودگی پلانٹ کے ڈیزائن کی معلومات میں اہم تبدیلی کی ہے۔ ایجنسی نے تصدیق کی ہے کہ فورڈو سہولت کی سرگرمیاں تہران کے وعدوں سے مطابقت نہیں رکھتی ہیں۔

ایرانی سینٹری فیوجز
ایرانی سینٹری فیوجز

رپورٹ کے مطابق فورڈو سہولت کی ایجنسی کی طرف سے اچانک معائنے کے دوران پتہ چلا کہ سینٹری فیوجز (آئی آر سکس ) کی دو سیریز میں یورینیم کو 60 فیصد تک افزودہ کرنے کے لیے تبدیلی کی گئی ہے۔ 22 نومبر کو ایرانی خبر رساں ایجنسی ’’اسنا‘‘ نے کہا تھا کہ تہران نے فورڈو جوہری تنصیب میں 60 فیصد تک یورینیم کی افزودگی شروع کر دی ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں