منشیات کی بڑی واردات کو ناکام بناتے ہوئے مختلف اقسام کی منشیات سیکیورٹی حکام نے قبضے میں لے لی ہیں۔ اس قبضے میں لی گئی منشیات کی مالیت 32 ملین درہم یعنی 48.7 ملین ڈالر کے برابر ہے۔
سیکیورٹی حکام کے مطابق منشیات سمگلنگ میں ملوث گروہ کے 28 ارکان کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ ان کے قبضے سے مجموعی طور پر 111 کلو منشیات برامد کی گئی ہے۔
اس ایک سو گیارہ کلو منشیات میں 99 کلو گرام کیپٹ گون نامی قیمتی منشیات ہے جس کی اکیلی کی مالیت 48.4 ملین ڈالر بنتی یے۔ کیپٹا گون منشیات فروشوں کے تین رکنی گروہ سے قبضے میں لیتے ہوئے اس گروہ کو گرفتار کیا گیا ہے۔
ان مشتبہ منشیات فروشوں کے زیر حراست لئے گئے گروہ میں ایک ایسا ملزم بھی شامل ہے جو غیر ملکی موبائل فون نمبر استعمال کرتا تھا۔ حکام کے مطابق اس سے 9.7 کلو گرام کرسٹل میتھ قبضے میں لی گئی ہے۔
علاوہ ازیں ایسے ملزمان بھی گرفتار کئے گئے ہیں جو سوشل میڈیا اکاونٹس بنا کر یہ دھندا چلا رہے تھے۔ اس کی گرفتاری کے بعد مزید 23 ایسے افراد کی نشاندہی یا گرفتاری کی گئی ہے جو سوشل میڈیا کے زریعے اس سے منشیات کے دھندے یا استعمال میں ملوث تھے۔
دبئی حکام نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ اجنبی سوشل میڈیا اکاونٹس سے موصول ہونے والی معلومات یا کیے جانے والے رابطوں سے محتاط رہیں۔ متحدہ عرب امارات میں منشیات کی سمگلنگ سے متعلق حکام نے پچھلے سال مجموعی طور پر 936 ایسی کارروائیاں کیں جن کے نتیجے میں منشیات سمگلرز کو پکڑا اور منشیات ضبط کی گئی تھی۔
-
اماراتی خلاباز سلطان النیادی خلا میں قیام کے دوران روزے رکھیں گے؟
اماراتی خلا نورد سلطان النیادی المعروف "خلا کا سلطان" 26 فروری کو ’اسپیس فالکن 9‘ ...
ایڈیٹر کی پسند -
اماراتی سفیرلانانسیبہ 2023ءکے لیےاقوام متحدہ کی انسداددہشت گردی کمیٹی کی سربراہ مقرر
اقوام متحدہ میں متحدہ عرب امارات کی مستقل مندوب لانا زکی نسیبہ کو عالمی ادارے کی ...
بين الاقوامى -
متحدہ عرب امارات کی یروشلم میں یہودی عبادت گاہ کے باہرحملے کی مذمت
متحدہ عرب امارات نے اسرائیل کے زیر قبضہ مشرقی یروشلم میں ایک یہودی عبادت گاہ کے ...
بين الاقوامى