یوکرین کے صدر ولادی میر زیلنسکی کا برطانیہ کا دورہ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

یوکرین کے صدر ولادی میر زیلنسکی بدھ کو برطانیہ کا دورہ کریں گے۔ یوکرین پر روسی حملے کے بعد یہ ان کا برطانیہ کا پہلا دورہ ہے۔

برطانیہ نے اعلان کیا ہے کہ وہ یوکرین کے فوجیوں کو لڑاکا طیاروں کی تربیت فراہم کرے گا۔

دورے کے دوران صدر زیلنسکی برطانوی وزیر اعظم رشی سونک سے ملاقات کریں گے اور پارلیمنٹ سے خطاب کریں گے۔

برطانوی وزیراعظم کے دفتر کے بیان کے مطابق برطانیہ یوکرین کی فوج کو "لڑاکا طیاروں کے پائلٹوں اور میرینز کو تربیت دینے" کا منصوبہ بھی بنا رہا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ "آج کی بات چیت میں وزیر اعظم سونک کی جانب سے یوکرینی فوجیوں کے لیے برطانیہ کی تربیت کی پیشکش کو لڑاکا جیٹ پائلٹس تک بڑھانا شامل ہے تاکہ یوکرین مستقبل میں اپنا فضائی دفاع یقینی بنا سکے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں